You are here:    Home      Urdu News      مہنگائی،بیروزگاری،کرپشن اور لوڈشیڈنگ جیسے سنگین مسائل نے ملک کادیوالیہ نکال دیا ہے

مہنگائی،بیروزگاری،کرپشن اور لوڈشیڈنگ جیسے سنگین مسائل نے ملک کادیوالیہ نکال دیا ہے

August 12, 2017
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ غربت،مہنگائی ،بے روزگاری،بددیانتی،کرپشن اورلوڈشیڈنگ جیسے سنگین مسائل نے ملک کا دیوالیہ نکال دیاہے۔مختلف ٹیکس لگاکر عوام کے خون پسینے کی کمائی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہا ہے۔حکمرانوں کے بینک بیلنس میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے جبکہ عام آدمی کے حالات بہترہونے کی بجائے بدترہوتے جارہے ہیں۔حکمرانوں کی عیاشیوں اور قرضوں کی دلدل نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑاکیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کو فاقہ کشی اور خودکشی پر مجبورکردیا ہے۔ 70بر سوں سے جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں نے پوری قوم کو یرغمال بنایاہواہے۔دولت چند ہاتھوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر ملکی بیوروکریسی درست ہوجائے توپاکستان دنیا کے نقشے پر مثالی ملک بن سکتاہے کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے اس سرزمین کو وسائل سے مالا مال بنایا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک سودی نظام معیشت کی بجائے اسلامی طرزمعیشت کواختیارنہیں کرلیتے ہمیں درپیش مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے حالات سازگار بنانا حکمرانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ملکی بقاء اور سلامتی کی خاطر سب کومل کرکام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف دینے کے تمام تر دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ایک مرتبہ پھر سے سراٹھانے لگا ہے۔غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کا چین وسکون برباد کرکے رکھ دیا ہے۔شدید گرمی اور طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام ذہنی مریض بنتے جارہے ہیں۔میاں مقصوداحمدنے مزیدکہاکہ مرکزی اور صوبائی حکومت کی ساری توجہ نوازشریف کے جلوس پر لگی ہو ئی ہے ۔ ریلیف دینے کی باتیں کرنے والے حکمران عوام کی تکلیفوں میں اضافے کا سبب بنے ہوئے ہیں۔مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے گزشتہ چار سال کسی عذاب سے کم نہیں۔ان چارسالوں میں قوم کوجھوٹے دعوؤں اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location