You are here:    Home      Urdu News      جماعت اسلامی چین کے پاکستان کے حمایت میں بیان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

جماعت اسلامی چین کے پاکستان کے حمایت میں بیان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

August 26, 2017
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کہ”امریکی امداد نہیں اعتماد چاہئے”پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم اس مطالبے کو سراہتی ہے مگر یہ بھی مسلمہ حقیقت ہے کہ سابق ڈکٹیٹر جنرل پرویزمشرف کی پالیسیوں نے ہی ملک وقوم کو اس نہج پر پہنچا یاہے۔اگر وہ صرف ایک فون کال پر ڈھیر نہ ہوجاتے اوربرادراسلامی ملک ترکی کی طرح جرات مندانہ فیصلے کرتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ جماعت اسلامی جن خدشات کا اظہار ماضی میں کرتی رہی ہے آج وہ درست ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والاسابق ڈکٹیٹر آج خود ساختہ جلاوطنی کاٹ رہا ہے۔ان کی پالیسیاں اتنی ہی مقبول تھیں تو آج وہ پاکستان میں آکر اپنے اوپر غداری سمیت دیگر مقدمات کا سامناکرنے سے کیوں کترارہے ہیں۔موجودہ حکومت بھی جنرل پرویز مشرف کی پالیسیوں کے تسلسل کو قائم رکھے ہوئے ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسی خارجہ پالیسی مرتب کی جائے جو حقیقی معنوں میں ملک وقوم کے مفاد میں ہو۔عوام کو محض خواب وخیال اور کاغذی قسم کی روایتی حربوں سے زیادہ دیرتک نہیں بہلایا جاسکتا۔قوم کے ساتھ کھلواڑ کا سلسلہ بندہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستا ن کے عوام امریکہ کے دوہرے معیارات کو خوب اچھی طرح جانتے ہیں۔امریکہ دہشتگردی کے خلاف اپنے مفادات کی جنگ کوہم پر مسلط کرکے گھناؤنے عزائم کی تکمیل کے ساتھ ساتھ افغانستان میں اپنی ناکامی کو ہم پر ڈال کر راہ فرار چاہتا ہے۔امریکہ افغانستان میں اپنی بقاکی جنگ ہارچکا ہے۔افغانستان سوویت یونین کا بھی قبرستان بناتھااور اب امریکی فوجیوں کا بھی قبرستان بنے گا۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کو چاہئے کہ وہ ملک وقوم کی امنگوں کے مطابق لائحہ عمل مرتب کرے۔امریکہ پاکستان پر غیر ضروری دباؤ بڑھا کر ہندوستان کو خطے میں چودھراہٹ دینا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان چین،ترکی اور ایران کے ساتھ مل کر دشمنوں کی سازشوں کے خلاف دفاعی پوزیشن اختیار کرے جوکہ جنوبی ایشیائی خطے میں امن وعامہ اور معاشی بہتری کے اہداف کو لے کر آگے بڑھے۔جماعت اسلامی چین کی جانب سے پاکستان کی حمایت میں جاری ہونے والے بیان کوخوش آئندقراردیتی ہے اور حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ملک وقوم کی عزت،وقار اور سلامتی کو ملحوض خاطر رکھتے ہوئے ایک قومی پالیسی کو وضع کرے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location