You are here:    Home      Urdu News      سینٹ میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کا بل کثرت رائے سے منظورہونا خوش آئند ہے

سینٹ میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کا بل کثرت رائے سے منظورہونا خوش آئند ہے

August 27, 2017
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:قائم مقام امیرجماعت اسلامی پنجاب محمدجاوید قصوری نے سینٹ میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے بل2017کوکثرت رائے سے منظور کرنے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور اس میں اللہ اور اس کے رسولؐ کے نظام کے سواکوئی نظام نہیں چل سکتا۔یہ ہماراالمیہ رہاہے کہ70برسوں سے کبھی سوشلزم ،کبھی کمیونزم اور کبھی سیکولرازم کانعرہ تو لگایاگیا مگر نفاذ شریعت کے حوالے سے اٹھنے والی آوازکوہمیشہ دبانے کی کوششیں کی جاتی رہیں۔اسلامی سزاؤں کوبلاوجہ تنقید کانشانہ بناکر قوم کو اسلامی قوانین سے خوف زدہ کیاگیا۔نصاب تعلیم سے قرآنی آیات کو نکالنے کی سازشیں ہنوزجاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ نصاب تعلیم کی بنیاد قرآن کوبناکر ہی ہم اپنے بچوں کی صحیح تربیت کرسکتے ہیں۔ہندوانہ تہذیب اور مغربی کلچر نے میڈیا کاسہارالے کر پاکستان کے مستقبل کوتباہ کرنے کی کوشش کی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نوجوان نسل کو اسلامی روایات اور شعائرسے روشناس کروائیں۔دشمنوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی شروع دن سے انگریزی نظام تعلیم کے خلاف برسرپیکار ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں غیر مسلموں کانہیں بلکہ قرآن وسنت کی روشنی میں مرتب کیے ہوئے نصاب تعلیم کو رائج کیاجانا چاہئے۔دنیا کی تمام قومیں اپنے مذہب اور کلچر کے مطابق اسکولوں سے لے کر یونیورسٹیوں تک کے نصاب مرتب کرتی ہیں۔بدقسمتی تو یہ ہے کہ غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے چندمٹھی بھر اشرافیہ اور موجودہ حکمران ٹولہ اپنی تمام اخلاقی وشرعی حدودکو پار کرچکاہے۔محمد جاوید قصوری نے مزیدکہاکہ امریکی جاسوس ریمنڈڈیوس کے حوالے سے وزیر خارجہ ڈھکے چھپے الفاظ کی بجائے صاف انداز میں اصل حقائق قوم کے سامنے لائیں۔ریمنڈڈیوس کو ملکی آئین پامال کرتے ہوئے فرارکروانے والے بھی اس کے جرم میں برابر کے شریک ہیں۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location