You are here:    Home      Urdu News      کل بھوشن کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان پاکستان میں تخریب کاری کروار ہاہے

کل بھوشن کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان پاکستان میں تخریب کاری کروار ہاہے

August 29, 2017
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:قائم مقام امیرجماعت اسلامی پنجاب محمدجاوید قصوری نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کہ”جہادی تنظیموں کی مدد کے سنگین نتائج نکلیں گے اورسی پیک ہماری خود مختاری کے خلاف ہے”پراپنے شدیدردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے الزامات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ہندوستان سی پیک کو ناکام بنانے کے تمام تر اوچھے اور منفی ہتھکنڈوں میں ناکام کے بعد اب دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔حکومت پاکستان انڈین سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے سخت احتجاج کرے۔خطے میں دہشت گردی کو خود ہندوستان پروان چڑھارہا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی آٹھ لاکھ فوج کے ذریعے مظالم اور بربریت کے جو پہاڑ کھڑے کیے ہیں ان کی نظیر دنیا میں نہیں ملتی۔پاک چین اقتصادی راہداری پر بھارتی خدشات بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب تک بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں دیتاکشمیری اپنی بقاء کی خاطر مزاحمت کرتے رہیں گے اور پاکستان کے20کروڑعوام ان کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ کل بھوشن انڈین آرمی کا حاضر سروس افسرہے اس کی گرفتاری سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف دشمنی میں اپنی تمام حدود پار کرچکا ہے۔حکومت کل بھوشن کی پھانسی پر فی الفور عمل درآمدکروائے۔ پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت بھارت کو اس کی زبان میں ہی جواب دے۔انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی ہلہ شیری کے بعد مودی سرکارجنوبی ایشیاکے خطے کا امن تہہ وبالاکرنا چاہتی ہے جس کے بھیانک نتائج بر آمد ہوں گے۔ہندوستان طاقت کے نشے میں سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کررہا ہے مگر وہ اس کی جرات نہیں کرسکتا۔محمد جاوید قصوری نے مزیدکہاکہ افواج پاکستان ملکی دفاع سے غافل نہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا ادھورا ایجنڈا ہے۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر من وعن عمل درآمدکو یقینی بنائے۔بھارت پاکستان میں مسلسل دہشتگردوں کی مالی امداد کررہاہے۔افغانستان میں بھی پاکستان کی سرحدوں کے ساتھ درجن سے زائد بھارتی سفارت خانے دہشت گردوں کی تربیت کرکے تخریب کاروں کوپاکستان بھجوا رہے ہیں۔پاکستان میں ہونے والی تخریب کاری کی تمام وارداتوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی راء براہ راست ملوث ہے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location