You are here:    Home      Urdu News      نیب کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ریمارکس چشم کشا ہیں

نیب کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ریمارکس چشم کشا ہیں

August 31, 2017
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:قائم مقام امیرجماعت اسلامی پنجاب محمدجاوید قصوری نے کہاہے کہ نیب کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ریمارکس چشم کشا ہیں۔نیب کے ادارے پر عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔اس ادارے میں سیاسی بنیادوں پر کی جانے والی بھرتیاں اور پھرکٹھ پتلی افسران کی کارستانیوں نے نیب کا وقار مجروح کرکے رکھ دیا ہے۔قومی احتساب بیوروسیاسی دباؤ اور پلی بارگین کی سہولت فراہم کرنے والاایک ادارہ بن کے رہ گیا ہے۔روایتی طریقوں کا سہارا لیتے ہوئے کرپشن کرنیوالوں کے خلاف تاخیری حربے اور کمزور تفتیش کے ذریعے مجرمان جیل کی سلاخوں کی بجائے آزاددندناتے پھرتے ہیں۔قومی خزانے کو اربوں کھربوں کانقصان پہنچانے والے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے دینے کی اجازت ناقابل فہم ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہورمیں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے۔منافع بخش ادارے قومی خزانے پر بوجھ بن چکے ہیں۔لوگوں کو دووقت کی باعزت روٹی بھی دستیاب نہیں۔لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے۔حکمرانوں کی غیر سنجیدگی کے باعث عوام کی پریشانی میں اضافہ ہوجاتا جارہا ہے۔یوں محسوس ہوتاہے کہ موجودہ حکمرانو ں کاعوامی فلاح وبہبود کے حوالے سے کوئی وژن اور پروگرام نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ایف بی آر،اسٹیل مل،پی آئی اے،ریلوے،پولیس سمیت دیگر سرکاری اداروں میں غیر قانونی بھرتیاں کرکے رشوت کابازار گرم کررکھا ہے۔جائز کاموں کے لیے بھی رشوت دینی پڑتی ہے۔نیب جس کاکام ملک سے کرپشن کاخاتمہ اور کرپٹ عناصر کاقلع قمع کرنا تھا،بدقسمتی سے خوداس ادارے میں کرپشن کی داستانیں سنائی دیتی ہیں۔حکمرانوں کوکوئی ایماندار افسراس ادارے کی سربراہی کے لیے دستیاب نہیں ہے۔محمدجاوید قصوری نے مزیدکہاکہ نوازشریف کے بعد آصف علی زرداری جنرل (ر)پرویزمشرف اور دیگر کرپٹ افراد کے خلاف بھی سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔ملک میں احتساب کاعمل شروع کرکے ہی ہم دنیا میں ایک باوقار،باعزت اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کرسکتے ہیں۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location