You are here:    Home      Urdu News      روہنگیامسلمانوں کا قتل عام قابل مذمت ہے،اقوام متحدہ امن فوج بھجوائے

روہنگیامسلمانوں کا قتل عام قابل مذمت ہے،اقوام متحدہ امن فوج بھجوائے

September 6, 2017
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور: قائم مقام امیرجماعت اسلامی پنجاب محمدجاوید قصوری نے کہاہے کہ برکس اعلامیہ حقائق کے منافی اور ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کی پالیسی کو نظر انداز کرکے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کی ایک کوشش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔خطے میں راء کی مذموم کارروائیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔مقبوضہ کشمیرکابرکس اعلامیے میں تذکرہ نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ عالمی فورم تعصب کاشکار ہے۔پاکستان نے16برسوں سے جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60ہزار سے زائد عام شہری اور10ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانی دی ہے۔انہوں نے کہاکہ برکس سربراہ کانفرنس کے اعلامیے کا اس طرح منظر عام پر آنا درحقیقت حکومت پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی کا شاخسانہ ہے۔حکومت کو چاہئے کہ اس حوالے سے موثر حکمت عملی اختیار کرکے دوست ممالک کو اعتماد میں لے اور اصل موقف ان تک پہنچایاجانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ دشمنوں کی سازشیں ملکی سلامتی کے خلاف عروج پر ہیں۔ہمیں اپنا سفارتی محاذ مزید بہتر بنانا ہوگا۔عالمی سطح پر حالات دن بدن پاکستان کے خلاف سخت ترین ہوتے جارہے ہیں۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت،امریکہ اور اسرائیل کواپنی چالوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔سیاسی وعسکری قیادت جراتمندانہ طرزعمل کو اختیارکرتے ہوئے آگے بڑھے پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔پاکستان کسی کے لیے بھی ترنوالہ ثابت نہیں ہوگا۔محمد جاویدقصوری نے مزیدکہاکہ روہنگیاکے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے۔چند دنوں میں400سے زائد نہتے مسلمانوں کو قتل کردیا گیا۔90ہزار نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے اور 26سو سے زائد گھروں کو نذر آتش کردیا گیا مگر افسوس ناک اورشرمناک امریہ ہے کہ اقوام متحدہ ،عالمی برادری اورمسلم ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔روہنگیامیں بچوں،خواتین سمیت روزانہ درجنوں مسلمانوں کو قتل کیاجارہا ہے۔حکمران سوچی کی نگرانی میں فوج کے ساتھ بودھسٹ ملیشیاحملوں میں براہ راست ملوث ہیں۔برمامیں اقوام متحدہ امن فوج بھجوانے کا اعلان کرے اور او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلاکر صورتحال کو کنٹرول کیاجائے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location