You are here:    Home      Urdu News      جماعت اسلامی بلاتفریق احتساب کی خواہشمنداور1996سے جدوجہد کررہی ہے

جماعت اسلامی بلاتفریق احتساب کی خواہشمنداور1996سے جدوجہد کررہی ہے

September 7, 2017
Published in Urdu News
Comments are off for this post.
لاہور: قائم مقام امیرجماعت اسلامی پنجاب محمدجاوید قصوری نے کہاہے کہ احتساب مارچ کے حوالے سے تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔کارکنوں اور عوام میں اس حوالے سے جوش وخروش پایاجاتاہے۔انتظامی کمیٹیاں احتساب مارچ کوکامیاب بنانے کے لیے متعین اہداف پر شب وروز کام میں مصروف ہیں۔ان شا ء اللہ جماعت اسلامی کا11ستمبر کو لاہورسے اسلام آباد ہونے والا احتساب مارچ تاریخی نوعیت کا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزاحتساب مارچ کی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ احتساب مارچ کا آغازسینیٹر سراج الحق کی قیادت میں صبح 11بجے داتادربار لاہور سے ہوگاجبکہ گوجرنوالہ،جہلم،گجرات،لالہ موسیٰ،روالپنڈی اور دیگر اہم مقامات پرمارچ کا شاندار استقبال کیاجائے گا۔احتساب مارچ کے اختتام پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنے کلیدی خطاب میں عوام کو آئندہ کالائحہ عمل دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں احتساب کا عمل پہلی مرتبہ برسراقتدار افراد سے شروع ہوا ہے۔پوری قوم جے آئی ٹی کے جراتمندانہ کردار اور سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کو سراہتی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پانامالیکس میں دیگر 436پاکستانیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔جب تک کرپٹ عناصر کا محاسبہ اور لوٹ مار کی دولت پاکستان واپس نہیں لائی جاتی ہم ترقی وخوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔مٹھی بھراشرافیہ ملک وقوم کی تقدیر کی مالک بنی بیٹھی ہے۔اہم معاملات پر پارلیمنٹ کوبائی پاس کرنے کی روایات ہنوز جاری ہے۔کچن کیبنٹ میں ہونے والے فیصلے عوام کی حالت زار نہیں بدل سکتے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس وقت پوری قوم کایہی مطالبہ ہے کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکاجائے۔فرسودہ اور کرپشن زدہ نظام نے ملکی معیشت کو عملاً مفلوج کرکے رکھ دیاہے۔جماعت اسلامی ملک میں بلاتفریق کڑے احتساب کی خواہش مند ہے اور اس حوالے سے1996سے جدوجہد کررہی ہے۔پاک صاف،محب وطن اور پڑھی لکھی قیادت ہی پاکستان کا مستقبل سنوار سکتی ہے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location