You are here:    Home      Urdu News      قوم برکس اعلامیہ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان و پاکستان پالیسی کو مسترد کرتی ہے

قوم برکس اعلامیہ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان و پاکستان پالیسی کو مسترد کرتی ہے

September 9, 2017
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور: قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے آرمی چیف جرنل قمر جاوید باجوہ کے بیان کہ” عالمی طاقتیں اپنی ناکامیوں کا ذمہ دارہمیں نہ ٹھہرا ئیں ”پر تبصربہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرناہو گا ۔اتنی قربانیاں خود امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں نہیں دیں جتنی پاکستان کے عوام نے دیں ہیں۔پوری قوم حکمرانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ کشکول اٹھا کر قرض اور امداد لینے کا سلسلہ بند کیا جائے اور ایسی پالیسیاں مرتب کیں جائیں جن سے دنیامیں ملک و قوم کی عزت میں اضافہ اور وقار بلند ہو ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے ۔دشمن چاروں اطراف سے حملہ آور ہیں ان کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی برکس اعلامیہ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان و پاکستان پالیسی کو مسترد کرتی ہے اور اسے حکومت پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی تصور کرتی ہے ۔دنیا پاکستان بارے ناروا رویہ بدلے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے بزدلانہ اقدامات نے ملک و قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ مشرف کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں بدترین دہشتگردی کا آغاز ہوا جو آج تک جاری ہے۔نائن الیون کے واقعہ سے قبل پاکستان میں خود کش حملوں کا تصور بھی نہیں تھا۔ملکی حالات بہت بہتر تھے اور امن وامان کی صورتحال بھی تسلی بخش تھی۔انہوں نے کہاکہ کشمیر تقسیم برصغیر کا ادھورا ایجنڈا ہے ۔اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کورکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دیا جاتا خطے میں جنگ کے خطرات منڈلاتے رہیں گے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے پہاڑ توڑ ڈالے ہیں۔کشمیر یوں کوان کی مرضی کے مطابق جینے کا حق دیا جائے ۔پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی ،اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا ۔محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ پاکستان کی آزادی، خود مختاری اور سلامتی سب کچھ اس وقت داؤ پر لگ چکا ہے ۔ ہمیں خودار قوم بن کر درپیش مشکلات کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔

 

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location