You are here:    Home      Urdu News      ورلڈالیون کا پاکستان آنا خوش آئند ہے اس سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مددملے گی

ورلڈالیون کا پاکستان آنا خوش آئند ہے اس سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مددملے گی

September 13, 2017
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے احتساب مارچ کی شاندار کامیابی پر کارکنوں اور عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی کا احتساب مارچ ظالمانہ نظام کے خلاف بغاوت کا اعلان ہے۔ظلم وستم پر مبنی فرسودہ نظام کے خاتمے تک ہم جدوجہد جاری رکھیں گے اور سراج الحق کی قیادت میں پاکستان کو کرپشن فری پاکستان بنائیں گے۔ملک میں احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے اسے نوازشریف کی نااہلی تک محدود نہیں رہنا چاہئے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام کرپٹ افراد کا محاسبہ کرتے ہوئے انہیں بھی کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام کرپٹ حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں۔جس کسی نے بھی ملک وقوم کی دولت لوٹی اور اپنے غیر ملکی بنک بیلنس بنائے ہیں ان کے ساتھ آئین وقانون کے مطابق معاملات ہونے چاہئیں۔جب تک کرپٹ،چور لٹیرے،خائن اور اقتدار کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنے والے آزاد ہیں ملک وقوم ترقی نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ احتساب کے بغیر معاشروں میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے قانون کو تقویت ملتی ہے۔کوئی بھی شخص یا ادارہ مقدس گائے نہیں۔ خلیفہ دوم حضرت عمرؓ کے عدل کی مثالیں آج تک زندہ ہیں۔پاکستان کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کے لیے عدل کا نظام مضبوط کرنا ہوگا۔دریں اثناقائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ساڑھے آٹھ برس کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے جارہی ہے۔اس سے پاکستان کے ویران میدانوں کی رونقیں واپس لانے میں مدد ملے گی۔پاکستان ایک امن پسندملک ہے اور اس کے شہری بہادر ہیں۔ہم نے دہشت گردوں کاجواں مردی سے مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا کو باور کروانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان بین الاقوامی کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔میگاایونٹ کروانے سے دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔ورلڈ الیون کا پاکستان آنا ایسی تمام قوتوں کو شکست دینے کے مترادف ہے جو پاکستان کو دنیا میں تنہاکرناچاہتی ہیں۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location