You are here:    Home      Urdu News      عوام17ستمبر کوحلقہ 120کے ضمنی انتخابات میں چوروں لٹیروں کو مستردکردیں

عوام17ستمبر کوحلقہ 120کے ضمنی انتخابات میں چوروں لٹیروں کو مستردکردیں

September 14, 2017
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہاہے کہ حلقہ این اے 120کے عوام17ستمبر کو چوروں،لٹیروں اور انتخابات جیتنے کے بعد عوام کو بے یارومددگار چھوڑنے والوں کو مستردکردیں گے۔عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ کھوٹے سکوں کو دوبارہ نہ آزمایا جائے اور ایسی قیادت کو موقع فراہم کیاجائے جس کاکرداراجلا اور بے داغ اور دامن پر کرپشن کے دھبے نہ ہوں۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی صورت میں حلقہ این اے 120کے عوام کے پاس محب وطن قیادت کو منتخب کرنے کااہم موقع ہے۔انہوں نے کہاکہ 2013کے انتخابات جیتنے کے بعد اگر حکمران جماعت اور اس کے نمائندوں نے حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیاہوتا تو آج ملک وقوم کی تقدیر بدل چکی ہوتی۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی غلط حکمت عملی اور ذاتی مفادات پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان آج مسائلستان بن چکا ہے۔لوگوں کو کسی قسم کاکوئی ریلیف میسرنہیں۔ملکی معیشت تباہ وبرباد ہوچکی ہے۔قرضوں کا سہارا لے کر ڈنگ ٹپاؤپالیسیوں کے ذریعے عوام کو بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ہر پاکستانی 94ہزار روپے سے زائد کامقروض ہے۔کچن کیبنٹ میں ہونے والے فیصلے ملک وقوم کے لیے سود مند نہیں ہوسکتے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران حقیقی معنوں میں ایسی پالیسیاں مرتب کریں جو ملک وقوم کی بہتری میں ممدومعاون ثابت ہوں۔محمد جاوید قصوری نے مزیدکہاکہ رہی سہی کسر مہنگائی اور بے روزگاری نے پوری کردی ہے۔پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر دردرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ نوکریاں نہ ملنے کی وجہ سے نوجوان بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں یہی وجہ ہے کہ جرائم کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ اورلاقانونیت کی انتہا ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ سڑکوں کی تعمیرکانام ترقی نہیں رکھا جاسکتا۔جب تک تعلیم اورصحت سمیت عوام کوحقیقی ریلیف نہیں ملتااس وقت تک ملک میں خوشحالی اور عوام کی زندگیوں میں آسودگی نہیں آسکتی اور نہ ہی ملکی ترقی کاخواب شرمندہ تعبیر ہوسکے گا

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location