You are here:    Home      Urdu News      کمیشن مافیا نے لوٹ مارکے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں

کمیشن مافیا نے لوٹ مارکے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں

November 22, 2017
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ حکمرانوں کے میگا پروجیکٹس میں کرپشن کی داستانیں سامنے آرہی ہیں۔پنجاب حکومت کے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سمیت دیگرتمام پروجیکٹس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔چیئرمین نیب کو بیانات سے آگے بڑھ کر اقدامات کرنے ہوں گے۔ماضی میں نیب کوسیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا گیا اورکرپٹ عناصر پر گرفت کرنے کی بجائے پلی بارگیننگ کرکے ملک میں کرپشن کو مزید فروغ دیاگیا جس کی وجہ سے ملک وقوم کوناقابل تلافی نقصان پہنچاہے۔نیب کو بغیر دباؤ کے میرٹ پر کام کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن نے ملکی معیشت کی جڑوں کوکھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔جب تک فائلوں میں دبے150میگاکرپشن کے اسکینڈلز میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات قائم کرکے تحقیقات کا آغاز نہیں کردیا جاتا معاشی صورتحال میں بہتری نہیں آسکتی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں روزانہ12ارب روپے کی کرپشن لمحہ فکریہ اور حکمرانوں کی گڈ گورننس کاپول کھولنے کے لیے کافی ہے۔موجودہ حکومت کے دور میں لوٹ مار اور کمیشن مافیانے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے نوجوان حالات سے مایوس ہوکر بیرون ملک کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔جرائم کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے۔عوام الناس کوریلیف نام کی کوئی چیز میسر نہیں۔عوامی مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوچکا ہے۔پاناما،دبئی اور پیراڈائزلیکس میں پاکستان کی دولت لوٹ کر اپنے غیر ملکی اکائنٹس بھرنے والے اب بے نقاب ہوچکے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ کرپٹ عناصر نے کرپشن کی انتہاکردی ہے۔لوگوں کو اپنے جائز کام کروانے کے لیے بھی رشوت کاسہارالیناپڑتاہے۔ملک میں محب وطن اور دیانتدارقیادت کا فقدان ہے۔ایماندار افراد کو برسراقتدار لاکر ہی ملک وقوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location