You are here:    Home      Urdu News      کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے

کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے

November 23, 2017
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ گزشتہ70سالوں سے ہندوستان نے جموں وکشمیر پراپنا غاصبانہ تسلط قائم کیا ہواہے۔بھارت جب تک مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کرتا اس وقت تک اس سے دوستی اور تجارت نہیں ہوسکتی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے نتیجہ میں ایک لاکھ سے زائدکشمیری شہید ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں کشمیری نوجوان انڈیا کی فوج کے ٹارچرسیلوں میں اذیت ناک سلوک برداشت کررہے ہیں۔وادی کشمیرمیں بھارت نے قتل وغارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہورمیں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیری شہداء کی قربانیوں کورائیگاں نہ جانے دے اور عالمی برادری پردباؤڈالاجائے کہ وہ بھارت کواپنے وعدوں کے مطابق کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے پر مجبور کرے۔ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور پاکستانی حکمرانوں کی بے حسی نے کشمیریوں کو سخت مایوس کیا ہے۔بھارت اگر کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے تو اس میں اصل قصور ان عالمی اداروں اور طاقتوں کا ہے جو مسلمانوں کے ساتھ دوہرا معیاراور معاندانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نااہل حکمرانوں نے کشمیری عوام کی 70 سالہ جدوجہد آزادی کو ضائع کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔پاکستانی عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ہمارے حکمرانوں کو بھی21کروڑ عوام کی توقعات اور امنگوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کوحل کر نے کے لیے اخلاقی،سیاسی،سفارتی اور ہرمحاذپربھرپورجدوجہد کرنی چاہئے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہا کہ او آئی سی نے بھی امت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔مسلمان ہر جگہ مغلوب ہو کر رہ گئے ہیں۔کشمیر کامعاملہ پوری امت کامسئلہ ہے۔پاکستان کو اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر پوری دنیا میں اس اہم مسئلے کو اجاگر کرنا چاہئے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location