You are here:    Home      Urdu News      جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے مزید6رہنماؤں کو سزائے موت

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے مزید6رہنماؤں کو سزائے موت

November 26, 2017
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کی پاداش میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے مزید6رہنماؤں کو سزائے موت سنانا انتہائی قابل مذمت اورافسوس ناک امر ہے۔47برسوں بعد حسینہ واجد کی حکومت نے جنگی جرائم کابہانہ بناکرپورے ملک میں اسلام پسندقوتوں کے خلاف ظلم وبربریت کے پہاڑ کھڑے کردیئے ہیں اور مسلسل ظلم وستم میں اضافہ ہوتاچلاجارہا ہے۔اقوام متحدہ،عالمی برادری اور نام نہاد انسانی حقوق کا واویلاکرنے والی این جی اوزسمیت مسلم ممالک بھی خاموشی تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ اس حوالے سے عالمی سطح پر بھرپور نداز میں آوازاٹھائے۔انہوں نے کہاکہ1971سے قبل مشرقی اور مغربی پاکستان ایک ہی وجود تھا اس کے دفاع میں مزاحمت کرنا جنگی جرائم نہیں بلکہ مادر وطن کی حفاظت ہے۔بنگلہ دیش کی حکومت کی جانب سے دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں کااستعمال لمحہ فکریہ ہے۔حسینہ واجد نے جب سے اقتدار سنبھالاہے وہ مودی سرکار کی شہ پر بنگلہ دیش میں خانہ جنگی کی صورتحال پیداکررہی ہیں۔اب تک درجنوں جماعت اسلامی کے سینئرافراد کو پھانسی گھاٹوں پر چڑھادیا گیاہے اور یہ سلسلہ ہنوزجاری ہے۔ہندوستان کی ایماپر حسینہ واجد پاکستان دشمنی میں تمام حدود کراس کرچکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان بنگلہ دیش کے سفیر کو طلب کرکے شدیداحتجاج کرے اورمسلم ممالک کو اعتماد میں لے کر بنگلہ دیش کی حکومت کو ان سنگین اقدامات سے روکے۔سفارتی بنیادو ں پر اس گھمبیر مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ بھارت کے وزیر اعظم نریندرمودی نے ڈھاکہ یونیورسٹی میں کھڑے ہوکراس بات کا برملااعتراف کیاتھاکہ بنگلہ دیش بنانے اور پاکستان کو دولخت کرنے میں ان کاکلیدی کردار تھا۔مکتی باہنی نامی تنظیم بناکر ہندوستان نے روایتی دشمنی دکھائی۔ہندوستان آج بھی مختلف حیلوں بہانوں سے پاکستان کی سا لمیت کو نقصان پہنچانے کاکوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location