You are here:    Home      Urdu News      راولپنڈی آپریشن پرجماعت اسلامی پنجاب کاشدید ردعمل

راولپنڈی آپریشن پرجماعت اسلامی پنجاب کاشدید ردعمل

November 26, 2017
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے راولپنڈی میں پرامن مظاہرین پر حکومت کی جانب سے آپریشن اور وحشیانہ تشد دپر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا سفاکانہ طرز عمل انتہائی قابل مذمت ہے ۔ دھرنے کے مظاہرین سے معاملات کو افہام و تفہیم سے طے کیا جانا چاہے تھا ۔اس آپریشن نے ایک مرتبہ پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی ہے ۔ حکمرانوں کی روایتی ہٹ دھرمی اور نااہلی اب خود ان کے لئے مشکلات کاباعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ راو لپنڈی پولیس گردی کی بدترین مثال دنیا کو دکھائی گئی ہے۔ فیض آباد علاقہ کئی گھنٹے تک میدان جنگ بنارہا 300سے زائد بے گناہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی اور جگ ہنسائی ہوئی۔اگر حکومت ٹھنڈے دل سے کام لیتی اور وفاقی وزیر زاہد حامد کو فارغ کر دیا جاتا تو حالات مزید خراب نہ ہوتے ۔انہوں نے کہاکہ ظالم حکمران اب زیادہ دیر تک بر سر اقتدار نہیں رہ سکتے ۔اب انہیں اپنے ظالمانہ اقدامات کا حساب دینا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف ماڈل ٹاؤن سانحہ موجودہ حکمرانوں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔وہاں دوسری طرف راولپنڈی آپریشن میں پرامن مظاہرین پر وحشیانہ تشد د نے حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم تذبذب کا شکار ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ حکمران حلف نامہ میں تبدیلی کرنے والوں کو سینے سے لگا ئے ہوئے ہے ۔ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کرنے والے عناصر بے نقاب کرنا اور انکو سخت سے سخت سزا دینا حکومت وقت کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اس بات کاجواب دیں کہ مذموم سازش میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے پرامن مظاہرین کے خلاف آپریشن کا غیر دانشمندانہ حکم کیوں دیا گیا۔؟ یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکمرانوں کو سلیقے سے کوئی کام کرنا نہیں آتا۔ماورائے آئین وقانون اقدامات کیے جارہے ہیں۔ راولپنڈی آپریشن حکومت،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی ناکامی ہے۔ روایتی اندازمیں پولیس نے ظلم وبربریت کی انتہاکردی۔حکومت نے پولیس کو بے گناہوں کوقتل کرنے کالائسنس تھمادیاہے۔ میاں مقصود احمد نے مزید کہاکہ ملک میں لاقانونیت کاراج ہے۔انتظامیہ کی جانب سے غیر ذمہ داری کامظاہرہ کیاگیاہے۔ملک نازک دور سے گزررہاہے۔ملک کسی بھی قسم کے عدم استحکام اور اندرونی خلفشار کامتحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی آپریشن کے ذمہ داران کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے ۔پرامن مظاہرین کو رہا کیا جائے اور ختم نبوٹ ﷺ کے حلف نامہ مین ترمیم کرنے والے حکومتی ذمہ داران کو سرکاری عہدوں سے فارغ کیا جائے بصورت دیگر حکومت کو سخت عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location