You are here:    Home      Urdu News      دھرنا مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی خوش آئند امر ہے

دھرنا مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی خوش آئند امر ہے

November 28, 2017
Published in Urdu News
Comments are off for this post.
لاہور:امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ د ھرنا مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی خوش آئند امر ہے ۔ختم نبوتﷺ ہمارے ایمان کا بنیاد ی حصہ ہے اس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو سرکاری عہدوں سے برطرف ہو نا چاہے ۔دونوں فریقین معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔مقدمات ختم کر کے گرفتار افراد کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا اور اس میں صرف اور صرف اللہ اور اسکے رسول ﷺ کا قانون ہی نفاذ ہو کر رہے گا۔ حکومت اگر دانشمندانہ فیصلے پہلے ہی کر لیتی تو قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکتا تھا ۔ راجہ ظفرا لحق کی رپورٹ بھی منظر عام پر لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے میں شہید ہونے والے افراد کا مقدمہ درج کیا جائے اور اس میں ملوث حکومتی ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے پائے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے نزدیک صرف سڑکوں اور پلوں کی تعمیر ہی ملک وقوم کی ترقی کا باعث اور تمام عوامی مشکلات سے نجات کاراستہ ہے۔21کروڑ عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔پاکستان کی آزادی،خودمختاری،سلامتی اوربقا سب کچھ حکمرانوں نے اپنی غلط ترجیحات اور ناکام حکمت عملی سے داؤ پر لگادیا ہے۔ حکومت پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی سے ملکی مفاد کوشدیدنقصان پہنچ رہا ہے۔حکومت کے سواچارسال پورے ہو چکے ہیں۔لیکن پاکستان کے عوام کو اب تک کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔مہنگائی ،بے روزگاری ،غربت اور لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا دوبھرکر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کی ترقی کے لیے اپوزیشن کاکام ہے کہ وہ غلط حکومتی اقدامات کی نشاندہی کرے اورعوامی مسائل کو ایوانوں میں اٹھائے مگر بدقسمتی سے حکومت اور اپوزیشن دونوں اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں۔عوام میں حکمرانوں کی کارکردگی کے حوالے سے مایوسی بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نازک دور سے گزررہا ہے۔مٹھی بھر اشرافیہ 21کروڑ عوام کی تقدیر کی مالک بنی بیٹھی ہے۔ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والاشخص حکومتی پالیسیوں کاخمیازہ بھگت رہا ہے۔حکمران داخلی وخارجی دونوں محاذوں پر بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسی پالیسیاں مرتب کی جائیں جن کا حقیقی معنوں میں عوام کو فائدہ پہنچے

Back to Conversion Tool

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location