You are here:    Home      Urdu News      شعبہ زراعت پرحکمرانوں کی عدم توجہی افسوسناک

شعبہ زراعت پرحکمرانوں کی عدم توجہی افسوسناک

November 29, 2017
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد نے کہاہے کہ کسانوں کا استحصال بند ہونا چاہے ۔ایک طرف کرشنگ سیزن 2ماہ تک لیٹ ہو چکا ہے جبکہ دوسری طرف گنے کے غریب کاشت کار وں کو تاحال پچھلی ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کی شوگر ملیں بند کر دی گئیں ہیں جس سے علاقہ کے کسانوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت براہ راست خود کسانوں سے گنا خریدے ۔اگر حکومت نے فوری طور پر کسانوں کو ریلیف فراہم نہ کیا اور گنے کی خرید کو یقینی نہ بنا یا تو جماعت اسلامی کسان تنظیموں کے ساتھ ملکر متفقہ لائحہ عمل ترتیب دے گی ۔اور بھر پور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ میاں مقصوداحمد نے کہاہے کہ70فیصد کاشت کاروں نے حکومتی رویے، شوگرمل مالکان کی بے حسی اور پانی کی بروقت عدم دستیابی کی وجہ سے گنے کی کاشت کم کردی ہے جوکہ تشویش ناک امر اور شوگر بحران کوجنم دے سکتی ہے۔دنیاکے دیگر زرعی ممالک میں کاشت کاروں کو ان کی محنت کاصلہ بروقت اداکیاجاتا ہے مگر پاکستان میں مقررکردہ ریٹ پر عمل درآمد تودرکنار کئی کئی ماہ تک ادائیگیاں ہی نہیں کی جاتیں۔انہوں نے کہاکہ گنے کاریٹ 180روپے فی من مقررہے مگر مل مالکان کی جانب سے کہیں بھی پوری ادائیگی نہیں کی جاتی۔بڑے بڑے سرمایہ دار اور شوگر مل مالکان حکومتی اور اپوزیشن کی صفوں میں موجود ہیں۔آپس کی ملی بھگت کے باعث کسانوں کو انکا حق بھی نہیں مل پارہا۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی مجبوریوں سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اونے پونے نرخوں پر فصلیں خرید لی جاتی ہیں اور آگے مہنگے داموں فروخت کرکے اصل کمائی آڑھتیوں کے ہاتھ چلی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ شعبہ زراعت پر حکمرانوں کی عدم توجہی افسوس ناک ہے۔ کاشت کاروں کی مشکلات کافوری ازالہ کرتے ہوئے فصلوں کی حکومتی مقررکردہ نرخوں پر خریداری کویقینی بنایاجائے۔کسان پہلے ہی کھادوں کے نرخوں میں ہوشرباء اضافے ،مہنگے زرعی مداخل اور آڑھتیوں کے مظالم کاشکار ہیں۔وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے شعبہ زراعت کے حوالے سے انقلابی اقدامات کے بڑے بلندوبانگ دعوے توکیے تھے مگر عملاً ابھی تک ان پر کسی قسم کی کوئی پیش رفت نہیں ہورہی۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اس جانب فوری توجہ دینی چاہے جاری کردہ

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location