You are here:    Home      Urdu News      پاکستان کے عوام کشمیریوں کی سفارتی ،اخلاقی اور سیاسی حمایت کرتے رہیں گے

پاکستان کے عوام کشمیریوں کی سفارتی ،اخلاقی اور سیاسی حمایت کرتے رہیں گے

November 30, 2017
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر شدیدغم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں4مکانوں پر کیمیائی مواد سے حملہ انتہائی تشویش ناک اور قابل مذمت امر ہے۔کشمیریوں پر انسانیت سوزمظالم نے ہندوستان کے گھناؤنے چہرے کو بے نقاب کردیا ہے۔حریت قیادت کو نظر بند کرکے کشمیریوں کی مسلسل نسل کشی کی جارہی ہے مگر ان مظالم کے باوجود کشمیری قوم کے جذبہ حریت میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہوئی بلکہ پاکستان سے محبت میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والا ہرنوجوان خود کو پاکستان کے جھنڈے میں دفنایاجانا پسند کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اور اس سے ہم کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔مقبوضہ کشمیر کے تین کروڑ عوام اپنا رشتہ پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ جوڑتے ہیں اور ان شاء اللہ پاکستان کے غیور عوام بھی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔بھارت ظلم وبربریت کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کی آواز کوختم نہیں کرسکابلکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اب بھارتی تسلط سے نجات چاہتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ الحاق کرکے وہ عزت ووقار کے ساتھ جینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے پُرتشددواقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ہندوستان پر دباؤ بڑھائے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر فی الفور عمل درآمد کروایاجانا چاہئے۔ہندوستان دنیا کی آنکھوں میں اب مزیددھول نہیں جھونک سکتا۔انہوں نے کہاکہ المیہ تو یہ ہے کہ ایک طرف انڈیا کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے تو دوسری جانب عالمی برادری اور انسانیت کی نام نہادعلمبردار تنظیمیں خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں۔دنیا کو مسلمانوں کے حوالے سے اپنے دوہرے معیار بدلنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت آئے روزکنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرکے جنگ کاماحول بنادیتا ہے۔جنوبی ایشیامیں پائیدار امن کے لیے بھارت کو خطے میں چودھراہٹ کاخواب چھوڑ کر پُرامن ہمسایہ کے طور پر رہنا سیکھنا ہوگا۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ہندوستان کے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔یہ ترقی و خوشحالی کاعظیم منصوبہ ہے جس سے نہ صرف پاکستان اور چین مستفید ہوں گے بلکہ جنوبی ایشیامیں بھی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ہندوستان اس کے خلاف سازشیں بند کرے اورمقبوضہ کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دے ۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location