You are here:    Home      Urdu News      وزارت پٹرولیم میں2کھرب کی بے ضابطگی تشویشناک ہے

وزارت پٹرولیم میں2کھرب کی بے ضابطگی تشویشناک ہے

December 2, 2017
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور( )امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے وزرات پٹرولیم میں2کھرب سے زائد کی بے ضابطگیاں اورواپڈا کا گردشی قرضہ500ارب روپے تک پہنچنے پرشدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے تمام سرکاری اداروں کو تباہ وبرباد کردیا ہے۔یہ حکومت کی انتہائی نااہلی اور مایوس کن کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ موجودہ حکومت نے اقتدارمیں آتے ساتھ ہی بلند وبانگ دعوے کیے تھے اورچھ ماہ میں لوڈشیڈنگ کوختم کرنے کی نوید بھی سنائی تھی مگر بدقسمتی سے حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی بدولت نہ تو لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوسکا اور نہ ہی دیگر مسائل میں کمی ہوسکی۔گردشی قرضے پہلے سے بھی بڑھ چکے ہیں جبکہ رہی سہی کسروزارت پٹرولیم میں کھربوں روپے کی حالیہ کرپشن نے پوری کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ موسم سرماکی آمد کے باوجود لوڈشیڈنگ کا ہونااس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت بجلی کے بحران پر ابھی تک قابو نہیں پاسکی۔لوگوں کوکئی کئی گھنٹے تک بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ملک میں لوٹ مار کابازار گرم ہے۔کمیشن مافیا غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ منافع بخش ادارے حکمرانوں کی عدم توجہی کے باعث خسارے میں جاچکے ہیں۔حکمران عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے اور ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔سوا چار سال سے زائدکا عرصہ ہوچکا ہے مگر عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشی لحاظ سے ملک دن بدن ابتر صورتحال کا شکار ہوتا چلاجارہا ہے۔کرپشن نے ملکی معیشت کو عملاً مفلوج بناکر رکھ دیاہے۔انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کا سب سے بڑامسئلہ محب وطن قیادت کافقدان ہے۔اگر پاکستان کو پڑھی لکھی اور ایماندار قیادت میسر آجا ئے تویہ تیزی سے ترقی کرسکتا ہے۔ہمارے سامنے کئی ممالک کی مثالیں موجودہیں جہاں محب وطن قیادت نے کرپشن کے تمام راستے بند کرکے ملک وقوم کو باوقارممالک کی صف میں لاکھڑاکیا۔چین،ترکی،ملائیشیامیں عوام کامعیار زندگی بلند ہوچکا ہے اوران ملکوں کی معیشت بھی خاصی مضبوط ہوچکی ہے۔پاکستان میں بھی اگر کرپشن کاخاتمہ ہوجائے تو ملک بہت جلد ترقی وخوشحالی سے ہمکنار ہوسکتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ فی الفور کرپٹ اور نااہل افراد سے چھٹکارہ حاصل کیاجائے اور اقتداردیانتدار،جرات مند اور بے لوث قیادت کے سپرد کیا جائے تو پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے۔پاکستان کے21کروڑعوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔حکمرانوں کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں کی وجہ سے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location