You are here:    Home      Urdu News      موجودہ حکومت نے کرپشن کرنے میں سابقہ تمام حکومتوں کو پیچھے چھوڑدیاہے

موجودہ حکومت نے کرپشن کرنے میں سابقہ تمام حکومتوں کو پیچھے چھوڑدیاہے

December 2, 2017
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ پاکستان اس وقت معاشی اور سیاسی بحرانوں کاشکار ہے۔سوچی سمجھی سازش کے تحت ملکی حالات خراب کیے جارہے ہیں۔اگر حکومت ختم نبوتؐ حلف نامے کے معاملے پر ٹال مٹول سے کام نہ لیتی تو ملک میں سیاسی بحران پیدانہ ہوتا۔حکمرانوں کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کی وجہ سے دنیابھرمیں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں برسوں سے جاری کرپٹ نظام کو ختم کرنے کا وقت آن پہنچاہے۔عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے موجودہ حکومت غیر مقبول ہوچکی ہے۔تمام سرکاری اداروں کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے پاکستان مسائلستان بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ نظام پر عوام کاکھویا ہوااعتماددوبارہ بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں آپس کے تمام اختلافات کوبھلاکر وسیع ترقومی مفاد میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ ملک خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں جمہوری سسٹم کا چلتے رہنا از حدضروری ہے۔ماورائے آئین وقانون اقدامات سے نہ کبھی مثبت تبدیلی آئی ہے اور نہ کبھی آئے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں آئین وقانون اور جمہوریت کی بالادستی ترقی کی ضامن ہے۔جمہوریت کے راستے پر چل کر ہی ہم ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال نے ملکی معیشت کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پیچیدہ حالات کوسلجھانے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں اپنامثبت کردار اداکریں۔میاں مقصوداحمدنے مزیدکہاکہ ملک میں غربت اور بے روزگاری خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔حکومت جی ڈی پی کی شرح کے لحاظ سے قرضے حاصل کرنے کی حد عبور کرچکی ہے۔عوامی مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔موجودہ حکومت نے کرپشن کرنے میں سابقہ تمام حکومتوں کو پیچھے چھوڑدیاہے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location