You are here:    Home      Urdu News      گنے کے کاشتکاروں کا استحصال ناقابل برداشت ہے

گنے کے کاشتکاروں کا استحصال ناقابل برداشت ہے

December 30, 2017
Published in Urdu News
Comments are off for this post.
لاہور:امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ کاشتکاروں کا استحصال کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔حکومت گنے کے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔حکمرانوں نے شعبہ زراعت کے ساتھ ناروا سلوک روارکھاہواہے۔حکومت پنجاب اور شوگر مل مالکان کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف ہماری آئینی ،قانونی اورعوامی جدوجہد جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں کسان اتحاد کے مرکزی رہنماخالد کھوکھر کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بلال قدر بٹ،سرفرازاحمد خان،ایڈووکیٹ سیف الرحمان جسرا ودیگر بھی موجود تھے۔میاں مقصوداحمد نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مزیدکہاکہ گنے کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا جائزصلہ بھی نہیں مل رہا۔حکمران خاندان خودکاشتکاروں کے اربوں کھربوں روپے کامقروض ہے۔پورے صوبے میں کاشتکارسراپا احتجاج ہیں جبکہ حکمران اس حوالے سے بے حسی،ہٹ دھرمی اور منافقت کامظاہرہ کررہے ہیں۔ملکی معیشت کا 72فیصد حصہ شعبہ زراعت سے براہ راست وابستہ ہے۔لاکھوں کاشتکارہرسال خون پسینہ ایک کرکے فصلیں اگاتے ہیں مگر ان کی محنت کی اصل کمائی سے آڑھتی اور مل مالکان لوٹ مارکرکے اپنی تجوریاں بھررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے ہمیں اپنی معیشت کو اگر سنبھالناہے تو شعبہ زراعت پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔دنیا میں تمام ترقی یافتہ ممالک نت نئے تجربات اورریسرچ سنٹرقائم کرنے کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرکے ترقی کی منازل طے کررہے ہیں مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں حکمرانوں نے اس اہم شعبہ سے پہلوتہی برت رکھی ہے۔میاں مقصوداحمدنے مزیدکہاکہ جب تک حکمران اپنا قبلہ درست نہیں کرلیتے تب تک ملک وقوم ترقی وخوشحالی کے راستے پر گامزن نہیں ہوسکتے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت فصلیں براہ راست کھیتوں سے اٹھانے کا اہتام کرے تاکہ آڑھتیوں کا کردار مکمل طورپر ختم ہوسکے۔حکومت ہر سال کاشتکاروں سے وعدے تو کرلیتی ہے مگر ان پر عمل درآمد نہیں کرتی۔جماعت اسلامی کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کی جدوجہد کررہی ہے اور انشا ء اللہ ہم اپنی کاوشوں کوجاری رکھیں گے۔ 

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location