You are here:    Home      Urdu News      جب تک کسان خوشحال اور آسودہ نہیں ہوں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا

جب تک کسان خوشحال اور آسودہ نہیں ہوں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا

January 2, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور( )امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ گنے کے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے تمام حکومتی دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔شوگر مل مالکان تاحال من مانے نرخوں پر گنے کی خریداری کررہے ہیں جبکہ کسان مجبور ہوکر120سے130روپے فی من گنا فروخت کررہے ہیں۔حکومت پنجاب نے خود180روپے گنے کاریٹ مقررکیاتھا مگر بدقسمتی سے وہ نرخ بھی کسانوں کو نہیں دیئے جارہے۔انہوں نے کہاکہ افسوس ناک امر تو یہ ہے کہ گزشتہ برسوں کی فصلوں کی ادائیگیاں بھی ابھی تک کسانوں کونہیں کی جارہیں۔گندم کی فصل میں تاخیر سے ملک میں غذائی قلت کاخدشہ ہے۔کرشنگ سیزن لیٹ ہونے سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مگر المیہ یہ ہے کہ اسی شعبہ کومسلسل نظر اندازکیاجارہا ہے۔پاکستان کی72فیصد آبادی کاروزگار اسی شعبہ سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہاکہ شوگر مل مالکان، آڑھتی اور دیگر کمیشن مافیا کی ظالمانہ پالیسیوں کابراہ راست غریب کسانوں پر اثرپڑرہا ہے اور انہیں اس کا شدیدنقصان ہورہا ہے۔کسانوں کو ان کی محنت کاجائز صلہ بھی نہیں مل رہا۔جماعت اسلامی گنے کے کسانوں کودرپیش مسائل کو ہر سطح پر بھرپور انداز میں اٹھارہی ہے۔ہم نے اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں حکومت پنجاب کی بے حسی اور شوگر مل مالکان کے خلاف رٹ بھی جمع کروارکھی ہے۔جب تک کاشتکاروں کوریلیف نہیں مل جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے ہمیں اس کی زراعت میں اضافے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور انداز میں استفادہ کرنا چاہئے۔زراعت کے شعبے کو بہتربنانے ،کسانوں کو فصلوں کے بارے میں صحیح آگاہی اور فی ایکڑپیداوار بڑھانے کے لیے جدید ریسرچ سنٹرقائم کرنے کی ضرورت ہے۔دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک فی ایکڑ پیداوار میں کئی گنا اضافہ کرکے آسودگی،ترقی وخوشحالی کی منازل عبورکرتے چلے جارہے ہیں جبکہ پاکستان میں معاملہ الٹ ہے۔جب تک ملک کے کسان خوشحال نہیں ہوں گے تب تک پاکستان خوشحال نہیں ہوگا۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location