You are here:    Home      Urdu News      محض امریکی سفیر کی طلبی کافی نہیں ، انہیں ملک بدر کیا جائے

محض امریکی سفیر کی طلبی کافی نہیں ، انہیں ملک بدر کیا جائے

January 4, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور : امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر حقیقت پسندانہ بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی شروع دن سے اس بات کا بر ملا اظہار کرتی آرہی ہے کہ امریکہ پاکستان کا دوست ملک نہیں بلکہ وہ پاکستان سے اپنے مفاد کی تکمیل چاہتا ہے۔ آج تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ جماعت اسلامی کا موقف درست تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ جیسے فرد کا امریکن صدر بن جانا ہی اصل میں امریکہ کے زوال کا آغاز ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان امریکن امداد کے حوالے سے حقائق کو پوری دنیا کے سامنے لائے۔ محض امریکن سفیر کی طلبی کافی نہیں بلکہ احتجاجاً ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے ملک بدر کیا جانا چاہیے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ زبانی جمع خرچ اور مذمتی بیانات سے آگے بڑھتے ہوئے اس حساس معاملے پر فوری عملی اقدامات کئے جائیں۔ امریکہ پ اپنی تمام حدود پار کرچکا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وسائل کی دولت مالامال بنایا ہے اس لیے ہمیں اپنے وسائل کا بروئے کار لاتے ہوئے ہر قسم کی امداد لینے کا سلسلہ اب بند کردینا چاہیے۔ میاں مقصود احمد نے اس حوالے سے مزید کہا کہ پاکستان نے 15برس امریکی نام نہاد جنگ کو لڑا ہے۔ آج اس کا صلہ رسوائی کی صورت میں مل رہا ہے۔ دنیا پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف کرے۔ جنرل (ر)پرویز مشرف کی بزدلانہ پالیسیاں اور اس کے بعدکی حکومتوں کے عاقبت نا اندیش فیصلوں کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ حکمرانوں کے غلامانہ طرز عمل نے قوم کو شدید مایوس کیا ہے۔ انھوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی ڈو مور کے مطالبے کو پاؤں کی ٹھو کر پر رکھتے ہوئے واضح طور پر نو مور کہا جائے۔ پاکستان کو امریکہ کی کٹھ پتلی ریاست نہیں بننا چاہیے۔تمام ممال کے ساتھ تعلقات برابری کی سطح پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک وقوم کی عزت و وقار اور سلامتی سب کچھ داؤ پر لگ چکا ہے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location