You are here:    Home      English News      صوبائی حکومت کاشتکاروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے

صوبائی حکومت کاشتکاروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے

January 6, 2018
Published in English News
Comments are off for this post.

لاہور:رمضان شوگر مل سمیت دیگر شوگر ملوں کے باہر احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ صوبائی حکومت شوگر مل مالکان کے ساتھ ملکر کاشتکاروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے ۔شہباز شریف نے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے اور کٹوتیاں نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر وہ تاحال ایفاء نہیں ہو سکا ۔ گنے کے کاشتکار منوں ٹن گنا لے کر شوگر ملوں کے باہر کئی کئی دن سے سخت سردی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔اور انکا کوئی پرسان حال نہیں ۔حکمران ملکی زراعت کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں۔ ہر شوگر مل کم از کم 20ہزار من گنا خریدتی ہے اگر وہ فی من 30روپے بھی کسانوں کو کم ادائیگی کر ے تو اربوں کاشتکاروں کو کھربوں کا نقصان ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کسانوں کو ریلیف دو ۔بصورت دیگر کسان تحریک سب کچھ بہا کر لے جائے گی ۔کچن کیبنٹ میں بیٹھ کرغریب کاشتکاروں کی تقد یر کے فیصلے کرنے والے انکا استحصال کر رہے ہیں۔ 9جنوری کو لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا جائے گا ۔ جب تک کاشتکاروں کوریلیف نہیں مل جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے ۔شوگر مل مالکان تاحال من مانے نرخوں پر گنے کی خریداری کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ افسوس ناک امر تو یہ ہے کہ گزشتہ برسوں کی فصلوں کی ادائیگیاں بھی ابھی تک کسانوں کونہیں کی جار ہیں۔کرشنگ سیزن لیٹ ہونے سے گندم کی فصل کے لئے مسائل جنم لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مگر المیہ یہ ہے کہ اسی شعبہ کومسلسل نظر اندازکیاجارہا ہے۔ شوگر مل مالکان، آڑھتی اور دیگر کمیشن مافیا کی ظالمانہ پالیسیوں کابراہ راست غریب کسانوں پر اثرپڑرہا ہے اور انہیں اس کا شدیدنقصان ہورہا ہے۔کسانوں کو ان کی محنت کاجائز صلہ بھی نہیں مل رہا۔ میاں مقصود احمد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی گنے کے کسانوں کودرپیش مسائل کو ہر سطح پر بھرپور انداز میں اٹھارہی ہے۔دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک فی ایکڑ پیداوار میں کئی گنا اضافہ کرکے آسودگی،ترقی وخوشحالی کی منازل عبورکرتے چلے جارہے ہیں جبکہ پاکستان میں معاملہ الٹ ہے۔جب تک ملک کے کسان خوشحال نہیں ہوں گے تب تک پاکستان خوشحال نہیں ہوگا۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location