You are here:    Home      Urdu News      صوبائی حکومت اورشوگر مل مالکان کیخلاف پورے پنجاب کے کسان متحد ہوچکے ہیں

صوبائی حکومت اورشوگر مل مالکان کیخلاف پورے پنجاب کے کسان متحد ہوچکے ہیں

January 7, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ کسانوں سے عدالتی احکامات کے باوجود بھی شوگرملیں180روپے فی من گنا نہیں خرید رہیں۔کسانوں کومجبورکیاجارہا ہے کہ وہ 100روپے سے120روپے فی من تک گنے کو فروخت کریں۔گنے کے کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے اور شوگر مل مالکان کی ظامانہ پالیسیوں کے خلاف پورے پنجاب کے کسان متحد ہوچکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ لاہور میں شوگر مل مالکان کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے حوالے سے امراء اضلاع کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔میاں مقصود احمد نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ہم نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گنے کے180روپے فی من سرکاری ریٹ کے مطابق خریداری کے لیے شوگر مل مالکان کو پابندبنائے اور کسانوں کی سابقہ اربوں روپے کے بقایاجات کو بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ و زیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے احکامات دیئے تھے کہ پنجاب کی تمام شوگر ملیں کسانوں سے 180روپے فی گنا خریدیں گی اور کسانوں کے بقایاجات بھی اداہوں گے لیکن ابھی تک انکی اپنی شوگر مل سمیت کہیں بھی عمل درآمد نہیں ہورہا۔ صوبہ بھر کے کسان حکومت پنجاب سے مایوس ہوچکے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عدلیہ ہمیں جلدانصاف فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ گنے کے کسانوں کو ریلیف فراہم نہ کرنے،شوگر مل مالکان اور حکومت پنجاب کی بے حسی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔اجلاس سے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسانوں کے مطالبات کے حل ہونے تک جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location