You are here:    Home      Urdu News      حکومت پاکستان مریکہ کے ساتھ فرنٹ لائن اتحادی کا کردار ختم اور نیٹو سپلائی لائن بند کرے

حکومت پاکستان مریکہ کے ساتھ فرنٹ لائن اتحادی کا کردار ختم اور نیٹو سپلائی لائن بند کرے

January 8, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے جیمز میٹس کے بیان کہ”پاکستان نے نیٹو سپلائی بند کر نے کا اشارہ نہیں دیا” پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم حکمرانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت پاکستان نہ صرف امریکہ کے ساتھ فرنٹ لائن اتحادی کا کردار ختم کرے بلکہ نیٹو سپلائی لائن بھی بند کی جائے ۔امریکہ کا گھناوے چہرہ کھل کر ہمارے سامنے آچکا ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کا بھر پور انداز میں جواب دیا جانا چاہے ۔اب وقت آگیا ہے کہ کشکول اٹھا کر قرض اور امداد لینے کا سلسلہ بند کیا جائے اور ایسی پالیسیاں مرتب کیں جائیں جن سے دنیامیں ملک و قوم کی عزت میں اضافہ اور وقار بلند ہو۔ عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرناہو گا ۔اتنی قربانیاں خود امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں نہیں دیں جتنی پاکستان کے عوام نے دیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کی ذیلی ریاست نہیں بلکہ ایک خود مختار ملک ہے ۔چند ڈالروں کے عوص حکمرانوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے ملک و قوم کو نام نہاد امریکی جنگ کی آگ میں جھونک دیا ہے ۔ جماعت اسلامی شروع دن سے امریکی غلامی سے نجات کی بات کرتی �آرہی ہے ۔ہم نے” گو امریکہ گو تحریک” بھی چلائی تاکہ ملک و قوم کو امریکی غلاموں کی ظالمانہ پالیسیوں اور منظم سازشوں سے آگاہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے ۔دشمن چاروں اطراف سے حملہ آور ہیں ان کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ جنرل مشرف کے بزدلانہ اقدامات نے ملک و قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ مشرف کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں بدترین دہشتگردی کا آغاز ہوا جو آج تک جاری ہے۔نائن الیون کے واقعہ سے قبل پاکستان میں خود کش حملوں کا تصور بھی نہیں تھا۔ملکی حالات بہت بہتر تھے اور امن وامان کی صورتحال بھی تسلی بخش تھی۔میاں مقصود احمد نے اس حوالے سے مزید کہا کہ جب تک پاکستان کے اقتدار پر موجودہ حکمران مسلط ہیں تب تک ملک و قوم کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق رہیں گے ۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location