You are here:    Home      Urdu News      جماعت اسلامی شوگر مل مالکان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست جمع کر وائے گی

جماعت اسلامی شوگر مل مالکان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست جمع کر وائے گی

January 9, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ اور عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود گنے کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے ۔ہم کاشتکاروں کے مسائل کے حل تک اپنی احتجاجی تحریک کو جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں شوگر مل مالکان کے خلا ف رٹ کی سماعت کے بعد میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سیف الرحمان جسرا ایڈوکیٹ ،رمضان روہاڑی ،محمد فاروق چوہان و دیگر بھی موجود تھے ۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلای نے گزشتہ ہفتے کسانوں کے ہمراہ لاہور سمیت پورے صوبے میں بھر پور انداز میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے ہیں ۔ہم آئندہ دو تین روز میں عدالت میں شوگر مل مالکان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی جمع کروئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے اند ر 180روپے فی من گنے کے نرخ دینے کے واضح اعلان کے باوجود خود وزیر اعلیٰ نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا۔ سخت سردی میں بھی شوگر ملوں کے باہر گنے سے بھر ٹرالیاں میلوں لمبی لائینوں میں کھڑی ہیں ۔اور کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔غریب کاشتکاروں کو ظلم و ستم سے بچانے کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ مل مالکان کا جتنادل چاہتا ہے وہ گنے پر کٹوتی کر رہے ہیں اور ان پر کسی بھی قسم کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے ۔لوٹ مار کا یہ عمل اب بند ہونا چاہے ۔میاں مقصود احمد نے کہا کہ کسانوں کے نمائندوں کے حکومت پنجاب سے مذاکرات بھی ہو ئے ہیں مگر بد قسمتی سے ان میں بھی حکومت لیت و لعل سے کام لے رہی ہے ۔ہم اس رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔زراعت اس ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔70فیصد افراد اس سے براہ راست منسلک ہیں ۔انکے روزگار کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کا بنیا دی فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سماعت میں پورے صوبے سے گنے کے کاشتکاروں کو بیان حلفی کے ساتھ پیش کریں گے۔اور اس کے ساتھ ہی جماعت اسلامی کی جانب سے شوگر مل مالکان کے ظلم و ستم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست جمع کروائی جائے گی ۔ہم 11جنوری کو شاہراہ قائد اعظم مال روڈ پر کسان تنظیموں کے ساتھ مل کر بھر پور دھرنا دیں گے ۔اور اس میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔دھرنے میں کسانوں پر ہونے والے مظالم کو بے نقاب کیا جائے گا ۔ہم اپنا حق لینے کے لئے ہرآئینی و قانونی راستہ اختیار کریں گے ۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location