You are here:    Home      Urdu News      چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے قصور واقعہ کا ازخود نوٹس بروقت اور درست اقدام ہے

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے قصور واقعہ کا ازخود نوٹس بروقت اور درست اقدام ہے

January 11, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے قصور میں 7 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل اور اس حوالے سے مظاہرہ کرنے والے افراد پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے ۔ایسی وارداتیں متواتر ہو رہی ہیں جبکہ حکمرانوں کا کر دار محض اخباری بیانات تک محدود ہو کر رہ گیا ہے ۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں کے دل مردہ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں اگر اسلامی قوانین کا نفاذ کر دیا جاتا تو آج ملک میں صورتحال مختلف ہوتی ۔مگر بد قسمتی سے اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے پاکستان میں انگریزوں کا قانون رائج ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ معصوم بچیوں کے ساتھ جتنے بھی زیادتی کے واقعات رونما ہوئے ہیں ۔ان میں پولیس کی بے حسی اور مجرمانہ کر دار کھل کر سامنے آیا ہے۔ مجرمان کو اللہ اور اسکے رسولؐ کے بنائے ہوئے قوانین کے مطابق عبرتناک سزا دیدی جائے تو کسی دوسرے کو ایسا گنا ہ کرنے کی جرات نہیں ہو گی ۔ معاشرتی اصلاح کے لئے پاکستان میں شرعی قوانین کا اطلاق ضروری ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے اس المناک واقعے کا ازخود نوٹس لینا بر وقت اوردرست اقدام ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس افسوس ناک واقعہ میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں لاقانونیت کی انتہا ہو چکی ہے۔ قصور میں معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ 2015میں بھی ایک بڑا اسکینڈل سامنے آچکا ہے ۔ اب تک 12سے زائد معصوم بچیوں کوجنسی تشدد کا نشانہ بنا یا جا چکا ہے جو کہ موجودہ حکمرانوں کی گڈ گورنس پر سوالیہ نشان ہے ۔جماعت اسلامی قصورمیں ہونے والے 

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location