You are here:    Home      Urdu News      پولیس کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ سے2افراد کی شہادت افسوسناک اور قابل مذمت امرہے

پولیس کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ سے2افراد کی شہادت افسوسناک اور قابل مذمت امرہے

January 13, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے قصور کے دلخراش واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بچی کے ساتھ سفاکی اور درندگی کے واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ ڈالا ہے۔زینب کے قاتل کاسراغ لگاکر عبرتناک سزادی جائے۔صرف قصور میں ایک سال کے دوران بچوں کے اغوا،زیادتی اور قتل کے12واقعات رونماہوچکے ہیں۔اگر پولیس روایتی ہٹ دھرمی کامظاہرہ نہ کرتی اور سابقہ واقعات میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لے آتی تو معصوم زینب کے ساتھ ایساواقعہ رونما نہ ہوتا۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس اور آرمی چیف متاثرہ خاندان کو انصاف دلائیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوٹس لینا اور ڈی پی اوکو ہٹانامحض دکھاوے کے اقدامات ہیں۔اس سے قبل بھی وہ المناک واقعات پر ایسے روایتی حربے استعمال کرتے رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ کی پنجاب میں گڈ گورننس کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ ایک سال کے دوران پنجاب بھر میں زیادتی کے واقعات میں200فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔نشانہ بننے والوں میں معصوم بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح پولیس نے مظاہرین کو قابوکرنے کے لیے سیدھی فائرنگ کی اور دو افراد کوشہید کیا وہ بدترین عمل ہے۔ماڈل ٹاؤن سانحہ میں بھی پولیس کی جانب سے ایسے ہی ردعمل کامظاہرہ کیاگیاتھا۔یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے پولیس کوتربیت نام کی کوئی چیز ہی نہیں دی گئی۔عوام کو نشانہ بناکر قتل کرناپولیس کاروایتی طریقہ بن چکاہے۔پولیس کو عوام کو بے دردی سے قتل کرنے کا لائسنس کس نے دیا ہے؟۔سانحہ قصور میں ملوث اہلکاروں کو بھی گرفتار کیاجائے۔جوحکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی نہیں بناسکتی اس کو اقتدار میں رہنے کاکوئی حق نہیں۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں بے راہ روی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ عوام دینی جماعتوں پر آئندہ انتخابات میں اعتماد کریں۔مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپاڑٹی نے لوگوں کو مشکلات کے سواکچھ نہیں دیا۔ملک میں جب تک اسلامی قوانین کا نفاذ نہیں ہوگا جرائم کوکنٹرول نہیں کیاجاسکتا۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ اب وقت آگیاہے کہ ظلم کے اس فرسودہ نظام سے چھٹکارہ حاصل کرکے پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنایاجائے۔مدینہ منورہ کی ریاست ہمارے لیے رول ماڈل ہونی چاہئے۔ملزمان کو اگر گرفتار کرکے سزانہ دی گئی تو جماعت اسلامی بھرپور انداز میں پورے صوبے میں احتجاج کرے گی۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location