You are here:    Home      Urdu News      خدمت خلق جماعت اسلامی کا طرہ امتیازہے

خدمت خلق جماعت اسلامی کا طرہ امتیازہے

January 28, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات سے قبل ارکان کی خریدوفروخت کی اطلاعات آرہی ہیں جوکہ تشویش ناک امر ہے۔عوام کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیاجارہا ہے اور الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا بیٹھاہے۔اس گھناؤنے کھیل میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین تادیبی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔سینٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے اوچھے اور گھناؤنے ہتھکنڈے قابل قبول نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کے پیچھے مفاد پرست حکمرانوں کا ٹولہ ہے۔ملک وقوم کو70برسوں سے لوٹنے والے سینٹ اور عام انتخابات کے قریب آتے ہی ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوچکے ہیں۔جمہوریت کو سب سے زیادہ نقصان انہی لوگوں نے پہنچایا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ عوام کودوروایتی حکمران پارٹیوں سے نجات دلاکر اقتدار حقیقی نمائندوں کے سپردکیاجائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صرف اورصرف جماعت اسلامی ہی واحد دینی اور سیاسی جماعت ہے جس میں موروثیت نام کی کوئی چیز نہیں۔ہمارے اندراحتساب اور انتخاب کاموثرنظام موجود ہے۔جماعت اسلامی کے سینکڑوں نمائندے مختلف ادوار میں منتخب ہوکر قومی وصوبائی اسمبلیو ں اور سینٹ میں رہے مگر الحمدللہ کسی ایک شخص پر بھی کرپشن اور اختیارات کے ناجائزاستعمال کاالزام نہیں۔خدمت خلق جماعت اسلامی کا طرہ امتیازہے۔انہوں نے کہاکہ عوام آئندہ2018کے انتخابات میں جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہارکریں۔ہم لوگوں کو درپیش مسائل مہنگائی،بے روزگاری،لوڈشیڈنگ،لاقانونیت،بدعنوانی،ڈرون حملوں اوراقرباپروری سے نجات دلائیں گے ۔ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی وخوشحالی کے راستے پر گامزن کرسکتے ہیں۔ملک سے کرپشن کاوہی قیادت خاتمہ کرسکتی ہے جس کا اپنا دامن صاف ستھرااور کردار بے داغ ہو۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ سینٹ اور آئندہ عام انتخابات کاانعقادصاف شفاف بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔قوم لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کرنے والوں سے تنگ آچکی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ آئندہ الیکشن میں اچھے اور صاف ستھرے افراد کومنتخب کیا جائے تاکہ ملک میں حقیقی جمہوریت کاقیام ممکن ہوسکے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location