You are here:    Home      Urdu News      حکمرانوں نے پورے ملک کو پولیس اسٹیٹ بناکررکھ دیاہے

حکمرانوں نے پورے ملک کو پولیس اسٹیٹ بناکررکھ دیاہے

January 30, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے پنجاب حکومت کی رپورٹ جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2برسوں میں530پولیس مقابلوں میں609افراد ہلاک ہوئے پراپنے شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل عام تشویشناک ہے جس سے معاشرے میں سلجھاؤ کی بجائے انتشار اور انارکی پھیلتی ہے۔پولیس مقابلوں کے لیے مخصوص” کوڈورلڈ” استعمال کیے جاتے ہیں۔صرف دوبرسوں کے دوران اتنی بڑی تعداد میں پولیس مقابلوں کاہونالمحہ فکریہ ہے، ان کی فوری جوڈیشل انکوائری کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی عاقبت نااندیش پالیسیوں کی بدولت عوام کو کسی بھی قسم کے جان ومال کاتحفظ حاصل نہیں۔لاہور سمیت پورے صوبے میں لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے۔یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے پولیس کو قتل عام کا لائسنس دے دیا گیا ہے۔سانحہ قصور واقعہ کے بعد عوامی احتجاج کو جس انداز میں پولیس اور انتظامیہ نے ہینڈل کیا وہ طرزعمل بدترین تھا جس کے باعث پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی۔انہوں نے کہاکہ 2016میں291پولیس مقابلے ہوئے جبکہ2017میں 239پولیس مقابلے ہوئے جوکہ وزیر اعلیٰ کی گڈ گورننس پر بڑاسوال نشان ہے۔انہوں نے کہاکہ تھانہ کلچر عوام کے لیے وبال جان اور جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن چکا ہے۔جب تک حکومت نہ چاہے جعلی پولیس مقابلے نہیں ہوسکتے۔ان میں ملوث افراد کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے اور اصل حقائق پوری قوم کے سامنے لائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے پورے ملک کو پولیس اسٹیٹ بناکر رکھ دیا ہے۔عوام اپنے ساتھ ہونے والی وارداتوں کے بعد بھی پولیس کے پاس جانے سے کتراتے ہیں۔ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔میاں مقصوداحمد نے مزید کہاکہ عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کا بنیادی ذمہ داری ہے مگر بدقسمتی سے ہمیشہ اس فرض سے پہلو تہی کی جاتی رہی ہے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location