You are here:    Home      Urdu News      وزیر اعلی شہباز شریف کھل کر کاشتکاروں کے خلاف میدان میں آگئے ہیں

وزیر اعلی شہباز شریف کھل کر کاشتکاروں کے خلاف میدان میں آگئے ہیں

February 4, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور: جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کھل کر کاشتکاروں کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی پنجاب کی طرف سے گنے کے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رٹ کی سماعت کے بعد میڈیاکو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پرلاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ذوالفقار،کسان بورڈ کے مرکزی رہنماسرفرازاحمد خان، سیف الرحمان جسرہ ایڈووکیٹ، محمد فاروق چوہان ودیگر بھی موجود تھے۔ میاں مقصود احمد نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں صدی کا سب سے بڑا جھوٹ بولا گیا کہ پنجاب بھر میں کاشتکاروں کو گنے کی 180 روپے فی من قیمت دی جا رہی ہے۔ ثابت ہو گیا شہباز شریف علی بابا اور 40 شوگر ملز مالکان چور ہیں۔ ہمیں احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے جلد احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کین کمشنر نے عدالت میں جورپورٹ دی ہے اس سے وزیر اعلیٰ کی طرف سے شوگر ملز مالکان کی کھلی حمایت سامنے آگئی ہے۔ ہماری کوشش تھی کہ سڑکیں بلاک کر کے عوام کو تکلیف نہ پہنچائیں لیکن ہمیں احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے۔شوگر ملزمالکان کاشتکاروں کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ اس موقع چوہدری ذوالفقار نے کہا کہ کسانوں کے گنے کی سی پی آر جاری نہیں کی جا رہی اور جو رسید دی بھی جا رہی ہے اس پر گنے کی قیمت درج نہیں کی جا رہی۔عدالت عالیہ نے اس حوالے سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عدالت عالیہ نے سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location