You are here:    Home      Urdu News      سوات میں سیکورٹی فورسزپرحملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

سوات میں سیکورٹی فورسزپرحملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

February 6, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے سوات میں فوجی یونٹ کے اسپورٹس ایریامیں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کیپٹن سمیت11اہلکاروں کی شہادت المناک واقعہ ہے۔اس بزدلانہ فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پاکستان کے عوام اور اس کی بہادر افواج دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوارثابت ہوئی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ملک دشمن بیرونی قوتوں نے اپنی ناکامی کے خوف سے اب اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کی مسلح افواج اوردفاعی صلاحیت کونشانہ بناکر کمزور کیاجارہا ہے۔ان شاء اللہ دشمن قوتیں اپنے تمام مذموم عزائم میں ناکام رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی را،اسرائیل کی موساد اور امریکی سی آئی اے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت سے خائف ہوکر ہمیں داخلی انتشار سے نقصان پہنچاناچاہتی ہیں۔انہیں دنیا کی پہلی ایٹمی مسلم ریاست کاوجود برداشت نہیں ہورہا۔پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں دشمن اپنے مخفی ایجنڈوں کی تکمیل چاہتے ہیں مگروہ یہ بات بھول چکے ہیں کہ جذبہ شہادت سے سرشار پاکستانی قوم ان کامقابلہ کرنے کے لیے ہروقت تیار کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے بعد سے اب تک پندرہ برسوں میں دشمنوں کے گٹھ جوڑ نے پاکستان کی سلامتی کونقصان پہنچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا مگر الحمدللہ پاکستان آج بھی قائم ودائم اور اس کے عوام پہلے سے زیادہ مضبوط اورتوانا عزم کے ساتھ اپنادفاع کرنا جانتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کے حکمران ملک وقوم کی سلامتی کو مقدم رکھنے کے لیے ایسی پالیسیاں مرتب کریں جو حقیقی معنوں میں عوامی تحفظ کویقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ جنرل پرویز مشرف کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں نے ملک وقوم کوناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے۔مکے لہراکرقوم کو للکارنے والاسابق ڈکٹیٹراگر امریکہ کے سامنے بہادری کامظاہرہ کرتاتوآج صورتحال مختلف ہوتی۔ساری دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ امریکہ پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود ایران اور شمالی کوریا کاکچھ نہیں بگاڑ سکا۔وہ دنیا کے بیشترممالک کے ساتھ مل کر افغانستان میں ناکام ہوچکا ہے اور اب وہ اس کا ساراملبہ پاکستان پرگرانا چاہتاہے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location