You are here:    Home      Urdu News      دبئی میں7ہزار پاکستانیوں کی منی لانڈرنگ تشویشناک

دبئی میں7ہزار پاکستانیوں کی منی لانڈرنگ تشویشناک

February 7, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں7ہزار سے زائد پاکستانیوں کی منی لانڈرنگ کے ذریعے 100ارب روپے کی جائیدادیں تشویش ناک اور حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا منہ بولتاثبوت ہے۔سیاستدانوں سمیت ریٹائرڈجنرلز،بیوروکریٹس اورسرمایہ دار طبقہ اس دوڑ میں سب سے آگے ہے۔غریب عوام ایک طرف دووقت کی باعزت روٹی کو ترس رہے ہیں،بے روزگاری نے مزدوروں کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے اور عوام کا معیار زندگی بری طرح متاثر ہوچکاہے جبکہ دوسری جانب اشرافیہ کا شاہانہ طرززندگی غریب عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جب تک لوٹ کھسوٹ کی دولت بیرون ملک سے واپس پاکستان نہیں لائی جاتی اور حکمران اپنی عیاشیاں نہیں چھوڑدیتے پاکستان میں معاشی انقلاب برپا نہیں ہوسکتا۔دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث عوام میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔ضرورت س امر کی ہے کہ حکمران محب وطن بن کر سوچیں اورذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی اور قومی مفادات کو ترجیح دیں۔انہوں نے کہاکہ سب کو مل کر ملک وقوم کی فلاح وبہبود کے لیے اپنا مثبت کردار اداکرنا ہوگا۔مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت،دہشتگردی،لوڈشیڈنگ جیسے بڑے بڑے مسائل پریشان کن حد تک بڑھ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی عاقبت نااندیش پالیسیوں سے معاشی بحران شدیدترہوتاجارہا ہے۔حکمرانوں کی لوٹ ماراور دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی وبے روزگاری کی وجہ سے غریب عوام پستے چلے جارہے ہیں۔حکومت عوام کے حقیقی مسائل سے لاتعلق ہوچکی ہے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ ٹیکس چوراور قومی خزانہ لوٹنے والوں کا محاسبہ وقت کا تقاضا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہواہے کہ عدلیہ نے کسی وزیر اعظم کو کرپشن کی بنیاد پر نااہل قراردے کر گھربھیجا ہے۔احتساب کایہ سلسلہ ملک میں کرپشن کے خاتمے تک رکنا نہیں چاہئے اور کرپٹ افراد سے لوٹی گئی ملکی دولت کی پائی پائی وصول کی جانی چاہئے ۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location