You are here:    Home      Urdu News      کورکمانڈرزکانفرنس میں آرمی چیف کا قومی مفاد کو مقدم رکھنے کا بیان خوش آئندامر ہے

کورکمانڈرزکانفرنس میں آرمی چیف کا قومی مفاد کو مقدم رکھنے کا بیان خوش آئندامر ہے

February 10, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.
لاہور:امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کورکمانڈرزکانفرنس میں آرمی چیف کے اس بیان پرکہ”قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے اور کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا موثر جواب دیاجائے گا”کو خوش آئندقراردیتے ہوئے کہاہے کہ بھارت سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔آئے روزبھارتی فوج کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کرکے ہمارے بے گناہ شہریوں کو شہید کررہی ہے۔ان حالات میں پاکستان کو بھارتی مہم جوئی کابھرپوراور موثر جواب دینا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کو ہندوستان کی جانب سے مسلسل سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کافوری نوٹس لینا چاہئے۔یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے اقوام متحدہ بھارت،اسرائیل اور امریکہ کے مفادات کامحافظ ادارہ بن چکا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ70سالوں سے انڈیانے بدترین مظالم کی انتہا کردی ہے۔اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری مسلمان ہندوستان کی درندہ صفت فوج کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ہزاروں خواتین کی عصمت دری کی گئی جبکہ ان گنت کشمیری نوجوان بھارتی انٹیروگیشن سنٹرز پر اذیت ناک مظالم برداشت کررہے ہیں۔المیہ ہے کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین جموں وکشمیر میں بھارتی ظلم وستم پر ٹس سے مس نہیں ہورہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کسی بھی صورت سی پیک کی تکمیل نہیں ہونے دینا چاہتا۔جب سے سی پیک پر کام شروع ہوا ہے انڈیا نے مقبوضہ جموں وکشمیر اور پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کو تیز کردیا ہے۔کیونکہ بھارت یہ سمجھتا ہے کہ اگر سی پیک منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہوگیا تو پھر جموں وکشمیر بھی جلد آزاد ہوکر پاکستان کاحصہ بن جائے گا۔اس لیے اب ہندوستانی حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔بلوچستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات میں بھی بھارت ملوث ہے۔حکومت پاکستان نے بھارتی مداخلت کے ثبوت امریکہ اور اقوام متحدہ کو بھی پیش کیے تھے مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ اس کے باوجود جنوبی ایشیاء میں امن کی تباہی کے لیے امریکہ نے ہندوستان کی سرپرستی شروع کردی ہے جس سے خطے میں حالات دن بدن خراب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے افغانستان سے بھارت کے کردار کوختم کرنا ہوگا اور جموں وکشمیر کو اس کے تسلط سے آزاد کرانا ہوگا بصورت دیگر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ بھارت اگر پاکستان سے دوستی اور تجارت چاہتاہے تو اسے پہلے مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا گا۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location