You are here:    Home      Urdu News      عدالت عالیہ کسانوں کے حق میں فیصلہ دے گی

عدالت عالیہ کسانوں کے حق میں فیصلہ دے گی

February 11, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد کی کسانوں کو گنے کی سرکاری قیمت 180 روپے فی من ادا نہ کرنے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ میاں مقصود احمد نے امید ظاہر کی ہے کہ عدالت عالیہ کسانوں کے حق میں فیصلہ دے گی۔جماعت اسلامی کی طرف سے دائر کردہ رٹ میں عدالت عالیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ کسانوں کوحکومت پنجاب ریلیف دے اور سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پورے صوبے میں گنے کو180روپے فی من کے حساب سے خریداجائے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی عدالت میں جماعت اسلامی کے رہنمااورکسان بورڈ کے نائب صدر سرفراز احمد خان،جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان،سیف الرحمان جسرہ ایڈووکیٹ اور دیگروکلاء پیش ہوئے اور عدالت عالیہ کو بتایا کہ شوگر ملزمالکان تمام کسانوں کو گنے کی سی پی آر نہیں دے رہے۔انہوں نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ شوگر ملزمالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ کسانوں کو سی پی آر جاری کریں۔کسانوں کو حکومت کے دو نومبر 2017 ء کے نوٹیفکیشن کے مطابق گنے کی فی من 180 روپے قیمت ادا کی جائے اور وزن کی ناجائزکٹوتیاں بند کی جائیں۔ عدالت عالیہ نے شوگر کین کمشنر ثناء اللہ سمیت فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بعد ازاں امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عدالت عالیہ کسانوں کو ان کا حق دلائے گی اور انہوں نے کہا کہ اب تک پچاس فیصد کسان اپنی فصل اونے پونے بیچ چکے ہیں۔ خود حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ گنے کی کھڑی فصل پر 126 روپے فی من خرچ آتا ہے جبکہ کسان کو 35 روپے فی من گنا کٹوائی اور پھر اس کی لوڈنگ اور شوگر ملز تک پہنچانے پر کم از کم 25 روپے فی من خرچ آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غریب کسان کی جیب پر ڈاکہ نہیں ڈالا جا نا چاہیے ۔عدالت عالیہ سے توقع ہے کہ وہ کسانوں کے حق میں فیصلہ دے گی اور کسان کو جبرا اپنی فصل اونے پونے داموں فروخت کرنے سے نجات دلاتے ہوئے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ شوگر ملزمالکان کو کسانوں کے بقایا جات کی ادائیگی کا بھی پابند کیا جائے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location