You are here:    Home      Urdu News      عوام کی فلاح وبہبود کے نام پر قومی خزانے کو لوٹنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے

عوام کی فلاح وبہبود کے نام پر قومی خزانے کو لوٹنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے

February 12, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر عام انتخابات سے 4ماہ قبل اراکین پارلیمنٹ کے لیے مختص ترقیاتی فنڈزمیں28ارب روپے کااضافہ تشویش ناک ہے۔یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے حکمران مخصوص افراد کونوازنے کے لیے ایسے اقدامات کرر ہے ہیں۔عوام کو ریلیف دینے کے نام پر قومی خزانے کو لوٹنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزلاہور میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کو کسی قسم کاکوئی ریلیف فراہم نہیں کیا۔اب جبکہ عام انتخابات سرپر ہیں تو حکمرانوں کو عوام کی یادستانے لگی ہے۔ حکمران اگر واقعی عوام کوریلیف دینا چاہتے ہیں توپھرترقیاتی فنڈزکوبلاتفریق تقسیم کیاجاناچاہئے تاکہ عوام کی فلاح وبہبود کافریضہ بلارکاوٹ اداکیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے عاقبت نااندیش فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک وقوم سنگین قسم کے بحرانوں کاشکار ہیں۔مہنگائی،بے روزگاری،دہشتگردی ،لوڈشیڈنگ اور کرپشن نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑاکیا ہے۔مسلم لیگ(ن) کی موجودہ حکومت نے عوام کے مسائل میں کمی کے بجائے ان میں اضافہ کیا ہے۔لوگوں کوروزگار میسر نہیں جس کی وجہ سے پڑھے لکھے اور ہنر مندافراددردرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔غربت اور مہنگائی نے عوام کوفاقہ کشی اور خودکشی پر مجبور کردیا ہے۔ضرورت اس امرکی ہے کہ ایسی پالیسیاں مرتب کی جائیں جن سے حقیقی معنوں میں عوام کوریلیف میسر آسکے،دکھاوے کے اقدامات کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے انتخابات سے قبل منظم انداز میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔سینٹ الیکشن کے موقع پر ارکان اسمبلی کی خریدوفروخت اس کا واضح ثبوت ہے۔جب تک ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوں گے،محب وطن قیادت میسرہی نہیں آسکتی۔انہوں نے کہاکہ عوام آئندہ انتخابات میں کرپٹ اورلٹیروں کومسترد کردیں اور ایسی قیادت کوموقع فراہم کریں جوصحیح معنوں میں عوام میں سے ہو۔عوام کب تک کرپٹ افراد کو قومی خزانہ لوٹنے کے لیے منتخب کرتے رہیں گے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحددینی وسیاسی جماعت ہے جس کادامن ہرقسم کی کرپشن سے پاک ہے۔ہمارے ارکان نے عوام کی خدمت کافریضہ سرانجام دیا ہے اورآئندہ بھی دیتے رہیں گے

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location