You are here:    Home      Urdu News      ملک میں18لاکھ سے زائد کیسزکازیر التواء ہونا تشویشناک امر ہے

ملک میں18لاکھ سے زائد کیسزکازیر التواء ہونا تشویشناک امر ہے

February 26, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ ملک میں18لاکھ سے زائد مقدمات زیر التواء ہونا تشویش ناک امر ہے جبکہ صرف سپریم کورٹ آف پاکستان میں 38ہزارمقدمات التواکاشکار ہیں۔وقت کاتقاضا ہے کہ سستا اور بروقت انصاف بلاتفریق ہرکسی کو میسر ہو۔ملک وقوم کاسب سے بڑاالمیہ یہ ہے کہ پاکستان میں اشرافیہ کے لیے الگ اور غریب متوسط طبقہ کے لیے الگ قانون رائج ہے۔حالیہ مقدمات کے فیصلوں سے عوام کا اعتمادعدالتی نظام پر بحال ہورہاہے لہٰذاضرورت اس امر کی ہے کہ زیرالتواء مقدمات جلدازجلد نمٹانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے۔تھانہ کلچراور عدالتی نظام میں موجود سقم کے باعث ملزمان دندناتے پھررہے ہیں۔اربوں کھربوں لوٹنے والے شاہانہ طرززندگی گزاررہے ہیں جبکہ معمولی جرائم کاارتکاب کرنے والے افراد اپنی سزاکی مدت مکمل ہوجانے کے باوجود پابند سلاسل نظرآتے ہیں۔عوام کی زندگی عملاً اجیرن ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام معززعدالتوں کونجات دہندہ سمجھتے ہیں مگربدقسمتی یہ ہے کہ ہمیں ملکی تاریخ میں ایسی مثالیں بھی ملتی ہیں جن میں لوگوں نے جھوٹے مقدمات میں اپنی زندگی کے کئی کئی برس جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزاردیئے۔پولیس کی ناقص تفتیش انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔پولیس کے ادارے کی اصلاح کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک ملک میں قانون کااطلاق یکساں بنیادوں پر نہیں کردیاجاتامعاشرے میں انصاف کابول بالانہیں ہوسکتا۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس کاقانون اب ختم ہونا چاہئے۔عوام کوریلیف فراہم کرنے کی غرض سے عدالتیں بھی زیر التوا مقدمات کی سماعت کوجلدنمٹانے کابندوبست کریں۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location