You are here:    Home      Urdu News      غیر ملکی قرضوں کا حجم89ارب ڈالرز سے تجاوزکرنا تشویش ناک ہے

غیر ملکی قرضوں کا حجم89ارب ڈالرز سے تجاوزکرنا تشویش ناک ہے

February 27, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ غیر ملکی قرضوں میں اضافہ تشویش ناک ہے۔اسٹیٹ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق غیر ملکی قرضوں کا حجم89ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے۔آئی ایم ایف کاقرضہ5ارب91کروڑ ڈالر تک پہنچنا حکمرانوں کی بدترین معاشی پالیسی کی عکاسی کرتاہے۔موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت،دہشتگردی،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،میرٹ کی خلاف ورزی سمیت ایسے بیشمار مسائل ہیں جن کا حل ہنگامی بنیادوں پر نکالنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے میگااسکینڈلزآہستہ آہستہ میڈیا میں آرہے ہیں۔آشیانہ ہاؤسنگ میں من پسند افراد کو ٹھیکہ دے کر نوازاگیا،مخصوص افراد کونوازنے کی ایسی اوربھی بہت ساری مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں۔حکمرانوں کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے عوام میں اضطراب پایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ نیب کی جانب سے نجی پاورکمپنیوں کوگردشی قرضوں کی مد میں480ارب روپے کی ادائیگیوں میں165ارب کی ادائیگی کو غیر ضروری جبکہ32ارب کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے وفاق سے ریکارڈکی طلبی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں بلاتفریق احتساب چاہتی ہے۔2018کے انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لیں گے،کارکن تیاری کریں۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کے الزام میں گرفتار احدچیمہ کی گرفتاری پر پنجاب بیوروکریسی کااحتجاج اس بات کاواضح ثبوت ہے کہ بیوروکریسی بھی مسلم لیگ(ن) کاسیاسی”ونگ” بن چکی ہے۔حکمرانوں کی آشیرباد سے کرپٹ افسرشاہی نے ایماندارافسران کے راستے میں ہمیشہ روڑے اٹکائے ہیں اور ان کے کاموں میں دشواری پیداکی ہے۔میاں مقصوداحمد نے مزید کہاکہ ناکام حکومتی پالیسیوں سے عوام کی مشکلات میں اضافہ اور ملکی وقار مجروح ہواہے۔یوں محسوس ہوتاہے جیسے حکمرانوں کو کرپشن اور لوٹ مار کے سواکوئی کام نہیں۔قومی خزانہ خالی اور حکمرانوں کے ذاتی اکاؤنٹس دن بدن بھرتے چلے جارہے ہیں جبکہ ملکی معیشت تباہ وبرباد ہوچکی ہے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location