You are here:    Home      Urdu News      بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا ملک وقوم کی تذلیل ہے

بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا ملک وقوم کی تذلیل ہے

February 28, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ حکمرانوں کی جانب سے بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے ہندوستان سے مذاکرات کی بھیک مانگنا ملک وقوم کی تذلیل اورملکی وقار مجروح کرنے کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ بھارتی حکام پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔لمحہ فکریہ ہے کہ بلوچستان میں جارحیت اورپاکستان کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کوسپورٹ کرنے کے باوجود حکومت پاکستان بھارت کے ساتھ دوستی کے خواب دیکھ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جب تک ہندوستان کھلے دل سے پاکستان کے وجود کوتسلیم نہیں کرلیتا،ہرقسم کی جارحیت کاخاتمہ اور کشمیریوں کوحق خودارادیت نہیں دے دیتا تب تک اس کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی جاسوس کل بھوشن کانیٹ ورک ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتاتھا۔یہ حقیقت اب کھل کرساری دنیا کے سامنے آچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئے روزبھارتی حکمران پاکستا ن کوکھلم کھلا دھمکیاں دیتے ہیں۔ہندوستانی وزیر اعظم نریندرمودی خود کئی بار پاکستان کے خلاف زہر اگل چکے ہیں اور سی پیک منصوبے کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں۔ان حالات میں ہندوستان کے ساتھ مذاکرات سودمند ثابت نہیں ہوسکتے۔بھارت ساری دنیا میں جھوٹے اور منفی پراپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کے مفادات کونقصان پہنچارہا ہے۔حال ہی میں گرے لسٹ کے حوالے سے بھارت اور امریکہ کااصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ بھارت ہماراسب سے بڑا’اور خطرناک دشمن ہے جس نے کھیلوں کے میدانوں سے لے کرعالمی محاذوں پرشرمناک کردار کامظاہرہ کیاہے اور یہ سلسلہ ہنوزجاری ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کو ازسرنوتشکیل دے اور ایسی خارجہ پالیسی مرتب کی جائے جس سے ملک وقوم کی عزت اور وقار میں اضافہ ہو۔ 

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location