You are here:    Home      Urdu News      حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرنا قابل مذمت ہے

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرنا قابل مذمت ہے

March 4, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ایک سال کے دوران صرف پٹرول کی قیمت میں 20روپے تک اضافہ حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کی عکاسی کرتاہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مستردکرتے ہیں۔حکومت عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتی تو اس کو مسائل میں اضافہ کابھی کوئی حق نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان برپا ہوگا۔عوام پہلے ہی باعزت دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔مہنگائی اوربے روزگاری نے مزدوروں کوفاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے۔روزگار نہ ملنے اور مہنگائی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے غریب عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔حکمرانوں کی گڈ گورننس کایہ حال ہے کہ ملک کی نصف سے زائد آبادی دوڈالر یومیہ کمانے سے بھی قاصر ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے عوام کوشدیدمایوس کیا ہے۔کرپشن کی انتہاہوچکی ہے۔آئے روزاشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کو لوٹنے کاسلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے۔ معیشت کی بہتری کے دعوے کرنے والاحکمران طبقہ عوام کوبے وقوف بنارہا ہے۔اسٹیٹ بینک مسلسل ملکی معیشت پر تشویش کا اظہارکررہا ہے۔یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے حکمرانوں کو عوام کے مسائل کے حل سے کوئی غرض نہیں۔جب تک حکمران عوام دشمن ظالمانہ پالیسیوں کو ترک نہیں کردیتے عام عوام کی زندگیوں میں کوئی بہتر نہیں آسکتی۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ حکومت نے 6ماہ کے قلیل عرصے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 32روپے اضافہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی کے انجام سے سبق سیکھے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی کرے۔ 

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location