You are here:    Home      Urdu News      ماورائے آئین وقانون اقدامات ملک وقوم کے مفاد میں ہرگز نہیں

ماورائے آئین وقانون اقدامات ملک وقوم کے مفاد میں ہرگز نہیں

March 4, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے نااہل شخص کے پارٹی صدر بننے سے متعلق مقدمے کے تفصیلی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آئین کے آرٹیکل 62ایف ون کے تحت عوامی عہدے سے نااہلیت کے بعد کوئی بھی شخص پارٹی کا صدر نہیں ہوسکتا،یہ آئین سے متصادم ہے۔مسلم لیگ(ن)کویہ سمجھ لینا چاہئے کہ اب ملک میں90کی دھائی والی سیاست کادور ختم ہوچکا ہے۔اس حوالے سے عوام میں مکمل سیاسی شعور پایاجاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اگر حقیقی معنوں میں آگے لے کر جانا ہے تو آئین وقانون کی پاسداری کویقینی بناناہوگا۔ماورائے آئین وقانون اقدام ملک وقوم کے مفاد میں کسی صورت نہیں ہوسکتے۔اداروں کا احترام ہونا چاہئے اور تمام اداروں کو متعین حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔پاکستان میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کاقانون درحقیقت بااثرافراد کو ہرقسم کااختیار دیتاہے کہ وہ جوجی میں آئے کریں،انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔اشرافیہ نے قانون کو موم کی ناک بنارکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان22کروڑ عوام کا ملک ہے مگر بدقسمتی سے صرف پانچ سوخاندانوں نے اس کے اقتدار پرقبضہ جمارکھا ہے۔جب تک حقیقی عوامی نمائندے برسراقتدار نہیں آجاتے ملک میں مثبت تبدیلی رونما نہیں ہوسکتی۔صرف ایک شخص کی خاطر قانون سازی جمہوری اداروں کی کارکردگی پر بڑاسوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے۔لوگوں میں حکمرانوں کی مایوس کن کارکردگی کولے کر تشویش پائی جاتی ہے۔جمہوریت کے نام پر لوٹ مارکابازارگرم کررکھا ہے۔حکمرانوں کے عاقبت نااندیش فیصلوں کی بدولت جمہوری عمل سے لوگوں کااعتماد اٹھ چکاہے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے کرپٹ افراد کابلاامتیاز احتساب ضروری ہے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ احتسابی عمل کے ذریعے کرپشن کا خاتمہ کیاجارہا ہے۔ماضی میں احتساب کے دعوے تو کیے جاتے تھے مگر اس پرعمل درآمد نہیں ہوپاتا تھا۔اس کی واضح مثال ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیر اعظم کو کرپشن کے جرم میں فارغ کیاگیا ہے۔اب احتساب کے اس عمل کو جاری وساری رہنا چاہئے۔تمام سیاسی جماعتوں کو اس حوالے سے عدلیہ سے تعاون کرنا چاہئے تاکہ ملک سے کرپشن کاخاتمہ ہوسکے اور وطن عزیز پاکستان ترقی وخوشحالی کی جانب بڑھ سکے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location