You are here:    Home      Urdu News      پاورسیکٹر کا19.2ارب کاقرضہ صارفین سے وصول کرنا قابل مذمت ہے

پاورسیکٹر کا19.2ارب کاقرضہ صارفین سے وصول کرنا قابل مذمت ہے

March 5, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ پاور سیکٹر کا19.2ارب کا قرضہ بجلی صارفین سے وصول کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔حکومت نہ دہندہ اداروں سے بجلی کے بل وصول کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے جس سے سسٹم کو32ارب روپے سے زائد کانقصان برداشت کرناپڑاہے۔ اسی طرح لائن لائسزکی مد میں بھی واپڈاکوسالانہ360ارب روپے کانقصان ہورہاہے جس کی وجہ سے جہاں ایک طرف عوام کولوڈشیڈنگ کاعذاب برداشت کرنا پڑتاہے تووہاں دوسری طرف ٹیکسوں کی مد میں بھاری بھرکم بجلی کے بل بھی ہرماہ اداکرنے پڑرہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ چند دن پہلے وفاقی وزیر توانائی نے قوم کو گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کی نوید سناتے ہوئے اس بات کابرملااعتراف کیاتھا کہ حکومت لائن لائسزکوکنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے اور حکومت مسلسل سبسڈی نہیں دے سکتی۔ابھی موسم گرما کا آغازبھی نہیں ہواکہ ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔مرمت کے نام پر گھنٹوں بجلی بندرکھنا معمول بن چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ 6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرنے کادعوہ کرنے والے حکمران اپنے پانچ سال پورے کرنے والے ہیں مگر ابھی تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ نہیں ہوسکا۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے جتنے بھی وعدے کیے تھے ان میں سے ایک وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔مہنگائی،بیروزگاری،لوڈشیڈنگ،کرپشن، لاقانونیت اور دیگر مسائل میں کسی قسم کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔(ن) لیگ کی حکومت اپنے اقتدارکی پانچ سالہ مدت پوری کرنے والی ہے مگر ان پانچ سالوں میں عوام کو سوائے مسائل میں اضافے کے کچھ بھی نہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت وسائل سے مالامال ملک70برسوں سے اغیار کے سامنے کشکول پھیلانے پر مجبور ہے۔اگر حکومت وقت آج فیصلہ کرلے کہ ہم نے غیر ملکی امداد نہیں لینی اور اپنی ضروریات کو ملکی وسائل سے پوراکرناہے تو دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ جیسا سنگین مسئلہ بھی کچھ عرصے میں حل ہوجائے گا۔میاں مقصوداحمد نے مزید کہاکہ کالاباغ ڈیم قومی بقاکامنصوبہ ہے جس کی تکمیل سے50سے60لاکھ ایکڑبنجر زمین کو سیراب کرسکتے ہیں اوروافر مقدار میں بجلی کی پیداوار کویقینی بناسکتے ہیں۔توانائی بحران کے خاتمے کے لیے حکمران ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں کا سہارالے کر وقت گزاری کررہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ توانائی بحران پر قاباپا نے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کیے جائیں۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location