You are here:    Home      Urdu News      جماعت اسلامی ملک وقوم کو پڑھی لکھی اور محب وطن قیادت فراہم کرسکتی ہے

جماعت اسلامی ملک وقوم کو پڑھی لکھی اور محب وطن قیادت فراہم کرسکتی ہے

March 6, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے سینٹ انتخابات میں جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخواکے امیر مشتاق احمد خان کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سینٹ میں جماعت اسلامی کی ایک توانا آواز ثابت ہوں گے اور عوام کے حقیقی مسائل کو بھرپورانداز میں اٹھائیں گے۔اس کامیابی سے کارکنان کو ایک نیاجذبہ اور ولولہ ملے گا۔الحمد للہ جماعت اسلامی ملک کی واحد دینی وسیاسی جماعت ہے جس میں موروثیت نہیں۔ہمارا دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک اور کردار صاف ستھرا ہے۔جماعت اسلامی ہی پاکستان میں حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سینٹ انتخابات میں جس طرح دولت کی بندربانٹ کی گئی ہے اس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی۔الیکشن کمیشن صاف شفاف سینٹ انتخابات کروانے میں بری طرح ناکام ثابت ہواہے۔ایسی صورتحال میں آئندہ 2018کے عام انتخابات کو کیسے شفاف اور غیر جانبداربنایاجاسکے گا۔سینٹ میں ہارس ٹریڈنگ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔انہوں نے کہاکہ سینٹ انتخابات کے موقع پر جس انداز میں قواعد وضوابط کی دھجیاں اڑائی گئیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور تمام سیاسی جماعتوں کواس کاپابندکیاجائے۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی غریب اور متوسط طبقے کافرداب الیکشن لڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں نے اپنی دولت کے بل بوتے پر پورے انتخابی نظام کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔مٹھی بھراشرافیہ 70برسوں سے اقتدار پر براجمان ہے۔ایلیٹ کلاس ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر غریب عوام کوکیسے ریلیف فراہم کرنے والی پالیسیاں مرتب کرسکتی ہے؟۔عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے حقیقی نمائندوں کواسمبلیوں میں بھیجنا ہوگا۔جماعت اسلامی ملک وقوم کو پڑھی لکھی اور محب وطن قیادت فراہم کرسکتی ہے۔ 

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location