You are here:    Home      Urdu News      شام میں بے گناہ افراد،خواتین اور معصوم بچوں کا قتل عام تشویشناک ہے

شام میں بے گناہ افراد،خواتین اور معصوم بچوں کا قتل عام تشویشناک ہے

March 7, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.
لاہور:امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ شام میں معصوم اور بے گناہ افراد کا قتل عام تشویش ناک امر اور لمحہ فکریہ ہے۔حکومت پاکستان شام میں معصوم اور بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر سفارتی تعلقات کو استعمال کرکے اپنا کردار اداکرے۔اس وقت پاکستان امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔شام کے معاملے کے حل کے لیے بھی پاکستان کو اپنا مرکزی کردار اداکرناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ باہمی اختلافات کا شکار ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ بحیثیت مسلمان ہمیں یہودونصاریٰ کامقابلہ کرنے کے لیے اپنے باہمی اختلافات کو ختم کرکے آگے بڑھنا ہوگااور مسلمانوں کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بناناہوگا۔روس اور امریکہ اپنی جنگ شام میں لڑرہے ہیں۔عالمی طاقتیں چاہتی ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں آگ اورخون کا یہ کھیل جاری رہے،اس لیے عراق،لیبیا اور یمن کے بعدشام میں خانہ جنگی کی کیفیت پیداکی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک مشرق وسطیٰ میں بلامبالغہ لاکھوں مسلمانوں کوشہید کردیا گیا ہے اوران کی تعدادمیں روزبروزاضافہ ہوتاچلاجارہاہے۔اسلام مخالف قوتیں امت مسلمہ کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کے لیے متحد ہوچکی ہے۔جب تک امت مسلمہ اتحادویکجہتی کامظاہرہ نہیں کرے گی دنیا میں مسلمان یونہی پستے رہیں گے۔ایک سوچی سمجھی بڑی سازش کے تحت مسلمانوں کو آپس میں لڑوایاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جومظالم شام میں ہورہے ہیں اگر وہی کسی یورپی ممالک یاامریکہ،روس میں ہوتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔انسانی ہمدردی کادم بھرنے والی این جی اوز،اقوام متحدہ اوریورپی ممالک کاطرزعمل ہی کچھ اور ہوتا مگر مسلمان ممالک میں ہونے والی خانہ جنگی کے معاملے پر دنیا نے اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان شام کے مسئلے کاپائیدار حل نکالنے کی غرض سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحت کی پالیسی کو اختیار کرے اور اس سلسلے میں ترکی کی حکومت سے بھی تعاون لیاجائے۔شام میں کسی بھی صورت میں بے گناہ افراد،خواتین اور بچوں کی ہلاکت قابل قبول نہیں ہے۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location