You are here:    Home      Urdu News      پرویزمشرف کو واپس لانے کے حوالے سے عدالتی حکم خوش آئندہے

پرویزمشرف کو واپس لانے کے حوالے سے عدالتی حکم خوش آئندہے

March 18, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے سابق ڈکٹیٹر جنرل پرویزمشرف کی گرفتاری کے حوالے سے خصوصی عدالت کے تحریری حکم کوخوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ جنرل(ر)پرویزمشرف نے دومرتبہ ملکی آئین کے ساتھ غداری کی انہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لایاجائے۔پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے ملزم کی پیشی کے حوالے سے شرائط کااظہارکرنا ناقابل فہم اور انتہائی قابل مذمت ہے ۔حکومت کی جانب سے جنر(ر)پرویزمشرف کاشناختی کارڈاور پاسپورٹ معطل کرنا ناکافی اقدامات ہیں۔سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے انہیں قانون کے شکنجے میں لایاجائے۔انہوں نے کہاکہ جنرل پرویزمشرف اس سے قبل بھی متعدد بارپاکستان واپس آنے کا اعلان کرچکے ہیں مگروہ ہمیشہ مختلف حیلے اور بہانے بناکروطن واپس آنے سے گریز کرتے رہے اوراب بالآخرعدالت نے ان کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے تووہ پاکستان آنے کی بات کررہے ہیں لیکن لگتایہ ہے کہ وہ خود واپس نہیں آئیں گے بلکہ عدالتی حکم کے مطابق حکومت انہیں انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کے اقدامات کرے۔انہوں نے کہاکہ جنرل پرویزمشرف کے دور میں ملکی آئین وقانون کے ساتھ کھیلواڑ کیاگیا،اس کی بے توقیری کی گئی لہٰذا وہ کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔انہیں اپنے سیاہ کارناموں کاحساب ضرور دینا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ جنرل پرویزمشرف کو سزادے کرآئین شکنی کرنے والوں کونشانہ عبرت بنایاجائے۔غداری کیس میں سابق صدرمشرف کئی برسوں سے ملک سے فرار ہیں اور خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزاررہے ہیں مگران کو واپس لانے کے لیے ماضی میں حکومتی اقداما ت مایوس کن رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جنرل مشرف کے جرائم کی ایک لمبی لسٹ ہے۔انہوں نے بلوچستان کے عوام کے ساتھ جو سلوک روارکھا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ملک میں فحاشی وعریانی کاسیلاب لے کر آئے،اہم ایشوزپر پارلیمنٹ کوبائی پاس کیا جاتارہا،اکبربگٹی کاقتل کیا،پیسے لے کرڈاکٹرعافیہ سمیت متعددافراد کوامریکہ کے ہاتھوں فروخت کیا،ملک میں ایمر جنسی کانفاذ اور عدلیہ پرشب خون مارا۔میاں مقصوداحمدنے مزیدکہاکہ پاکستان کے عوام جنرل پرویز مشرف کو قومی مجرم سمجھتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں جلدازجلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔جب تک بااثرافراد کامحاسبہ نہیں کیاجائے گا اس وقت تک ملک میں انصاف کابول بالا نہیں ہوسکتا۔ 

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location