You are here:    Home      Urdu News      اساتذہ کی پذیرائی کرنا ان کیلئے آب حیات کی مانند ہے

اساتذہ کی پذیرائی کرنا ان کیلئے آب حیات کی مانند ہے

March 19, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے گذشتہ روز غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام اساتذہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب پذیرائی کی صدارت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ٹرسٹ کے ساتھ شروع دن سے منسلک رہنے والے اساتذہ ادارے کی بنیادیں ہیں ۔ انہی اساتذہ کی کاوشوں کی بدولت آج غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ایک ایسے مقام پر ہے جہاں حکومت کے ساتھ ساتھ عالمی فلاحی ادارے بھی اس کی خدمات کا اعتراف کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کا وسیع تر نیٹ ورک انہی اساتذہ کی محنت ، عزم ، اخلاص اور کمٹمنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ان کی طویل المدت وابستگی پر یوں ان کی پذیرائی کرنا یقیناًان کیلئے آب حیات کی حیثیت رکھتا ہے ۔ میاں مقصود احمد نے کہا کہ ایسے اساتذہ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی اصل شناخت ہیں جنہوں نے ہر طرح کے حالات ، مسائل ، چیلنجز کے باوجود غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی سرپرستی جاری رکھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے کم وسائل کے باوجود طویل عرصہ سے خود کو ادارے کیلئے وقف کر رکھا ہے اور اپنے ہاتھوں لگائے گئے پودے کی آبیاری میں مسلسل مصروف عمل ہیں ، یقیناًہماری پہچان اور فخر ہیں ۔ انہوں نے تقریب میں شامل ہر استاد کو غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کا ویژن اور مشن قرار دیا اور کہا کہ ٹرسٹ کی تمام تر کامیابیوں کا کریڈٹ انہی اساتذہ کو جاتا ہے ۔ انہوں نے ٹرسٹ پر اعتماد کرنے کے حوالے سے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور خیر و بھلائی کے اس سفر میں غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی سرپرستی جاری رکھنے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے انہیں طلباء میں نظریہ اسلام و پاکستان کی ترویج اور ویژن کو یقینی طور پر منتقل کرنے کی نصیحت کی اور کہا کہ وہ ٹرسٹ کے تعلیمی اداروں کو علاقے کی شان بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں ، تاکہ تحریک کے سفر کو بھی استحکام و ترقی میسر آ سکے ۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کی طویل المدت خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور خصوصی انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا ۔ 

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location