You are here:    Home      Urdu News      حکمرانوں نے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں کوبروقت مکمل کیاہوتاتوملک میں لوڈشیڈنگ نہ ہوتی

حکمرانوں نے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں کوبروقت مکمل کیاہوتاتوملک میں لوڈشیڈنگ نہ ہوتی

May 5, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور( ) صدر متحدہ مجلس عمل پنجاب اورامیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے2018کی تاریخیں دینے والے اور چند دن قبل زیرولوڈشیڈنگ کے دعویدار حکمران آج شہروں اور دیہاتوں میں بدترین لوڈشیڈنگ پر شرم کے مارے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور شہروں میں6سے10گھنٹے جبکہ دیہات میں16گھنٹوں تک بجلی غائب رہتی ہے۔گرمی کے آغاز میں ہی 5ہزار میگاواٹ تک شارٹ فال کاپہنچنااس بات کاواضح ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورمیں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ گرمی بڑھتے ہی توانائی کا بحران بے قابو ہوچکا ہے۔اگر حکمرانوں نے توانائی بحران کے خاتمے کے لیے سنجیدگی کامظاہرہ کیاہوتااورہوا،پانی،کوئلے سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں کوبروقت مکمل کرلیا ہوتاتوآج ملک میں لوڈشیڈنگ نہ ہوتی ۔المیہ یہ ہے کہ حکمران مسلسل جھوٹ بول کر عوام کو بے وقوف بناتے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں قدرتی وسائل سے نوازاہے مگرمحب وطن قیادت کے فقدان نے ملک وقوم کو اس نہج پر پہنچادیا ہے کہ آج ہم میں سے ہر پاکستانی عالمی بنک سمیت دیگربین الاقوامی مالیاتی اداروں کامقروض ہے۔پاکستان میں پیداہونے والا ہر بچہ ایک لاکھ چوبیس ہزار روپے کامقروض ہوکرپیداہوتاہے۔شرمناک پہلوتو یہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں قرض لینے کے باوجودموجودہ حکمرانوں نے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ کالاباغ ڈیم کی تعمیرازحدضروری ہے۔کالاباغ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت8ملین ایکڑ فٹ ہے، اس سے36سومیگاواٹ سستی بجلی پیداہوسکتی ہے اور65لاکھ ایکڑبنجرزمین کوقابل کاشت بنایاجاسکتا ہے۔افسوس ناک امر تویہ ہے کہ اس قومی منصوبے کو سیاست کی نذر کردیا گیاہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ توانائی بحران کے خاتمے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کیے جائیں۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location