You are here:    Home      Urdu News      متحدہ مجلس عمل قوم کے دلوں کی آواز بن چکی ہے

متحدہ مجلس عمل قوم کے دلوں کی آواز بن چکی ہے

May 6, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ عام انتخابات 2018میں اپنے وقت پر ہی ہونے چاہئیں۔انتخابات میں تاخیر ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے۔اس حوالے سے میڈیا میں خبریں آرہی ہیں کہ الیکشن شاید چند مہینوں تک ملتوی ہوجائیں۔الیکشن کمیشن کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بروقت انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار اداکرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مرکز اور صوبوں میں شفاف اور غیر جانبدار نگران حکومتوں کے قیام کے لیے بھی ضروری ہے کہ صاف ستھری اور اچھی شہرت کے حامل افراد کو ہی عبوری حکومت میں لایاجائے تاکہ منصفانہ انتخابات کاعمل بروقت ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کرپٹ اور بدعنوان حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے ،اب وہ دیانتدار،باکردار اور محب وطن قیادت کو برسراقتدار دیکھنا چاہتے ہیں۔اب دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کی بحالی ہوچکی ہے۔اسلام آباد میں کامیاب کنونشن کے بعد انشاء اللہ اب13مئی کو مینار پاکستان پر ہونے والامتحدہ مجلس عمل کاجلسہ تاریخی اورعظیم الشان ہوگا۔اس حوالے سے بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔انتظامی کمیٹیوں نے اپناکام شروع کردیا ہے۔13مئی کاجلسہ حاضری اور انتظامات کے حوالے سے مثالی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل قوم کے دلوں کی آواز بن چکی ہے۔انشاء اللہ2018کے انتخابات میں کے پی کے،کراچی،پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں مجلس عمل2002کی طرح نمایاں کامیابیاں حاصل کرے گی۔انہوں نے کہاکہ انتخاب اور احتساب کا عمل ساتھ ساتھ چلنا چاہئے جس نے بھی کرپشن کی ہے اُسے عبرت ناک سزاملنی چاہئے۔کرپٹ افراد سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت وصول کرکے پاکستان کو خوشحال بناناوقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاناماکیس،دبئی لیکس اور قرضے معاف کرانے والوں کابلاامتیازاحتساب ہونا چاہئے۔پاناماکیس میں 436پاکستانیوں کوبھی احتساب کے کٹہرے میں لاکر قومی دولت کو پاکستان واپس لایاجائے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ متحدہ مجلس ملک میں شاندار اسلامی انقلاب لائے گی اور معاشرے میں ناانصافی کاخاتمہ کیاجائے گا۔معاشرے سے غربت اور جہالت کو ختم کرکے تعلیم اور صحت کی سہولتیں عوام کو فراہم کی جائیں گی۔

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location