You are here:    Home      Urdu News      آئندہ انتخابات کرپٹ اورظالم حکمرانوں کے لیے عبرت کانشان ثابت ہوں گے

آئندہ انتخابات کرپٹ اورظالم حکمرانوں کے لیے عبرت کانشان ثابت ہوں گے

May 7, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ حکومت جب اپنی ذمہ داریاں ادانہیں کرے گی تو عدالتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے بنیادی حقوق کاتحفظ کریں۔اگر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ان سے قبل میاں نوازشریف نے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کیے ہوتے تو آج سیاسی منظر نامہ مختلف ہوتا۔اہم قومی اداروں کی تضحیک کرنا کسی صورت درست نہیں۔جہاں کہیں بھی آئین سے انحراف ہوگا تواعلیٰ عدلیہ کا اختیارہے کہ وہ آئین کی تشریح کرے اور ملک وقوم کو بھنور سے نکالے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزاہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کے ووٹوں سے بر سراقتدار آنے والے سرکاری نمائندوں نے پانچ برسوں میں عوام سے کوئی رابطہ نہیں رکھا ،ان کے مسائل حل نہیں کیے ،اب جیسے ہی انتخابات قریب آئے ہیں تو ان کو عوام کی یاد ستانے لگی ہے۔2018کے الیکشن کرپٹ،ظالم اور غیر ملکی ایجنڈے کو آگے بڑھانے والے حکمرانوں کے لیے عبرت کانشان ثابت ہوں گے۔22کروڑ عوام حکمرانوں کی مایوس کن کارکردگی پر اپنے ووٹ کے ذریعے انہیں مسترد کردیں گے اورانشاء اللہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے پاکستان میں اسلام پسند قوتیں برسراقتدار آئیں گی۔ایم ایم اے نے ماضی میں بھی عوام کو مایوس نہیں کیا تھا اور آئندہ بھی مایوس نہیں کرے گی۔پانامالیکس،پیراڈائزلیکس اور دبئی لیکس سمیت کسی بھی اسکینڈل میں دینی جماعتوں کے ایک رہنما کانام نہیں آیا۔دینی جماعتوں کی قیادت کادامن ہرقسم کی کرپشن سے پاک ہے۔ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے 13مئی کولاہور میں ہونے والے جلسہ عام کو عوامی کی پذیرائی ملے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام میں سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے۔عوام بخوبی سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو محب وطن ،باکردار اور ایمان دار قیادت ہی آگے لے کر چل سکتی ہے۔ملک وقوم کا سب سے بڑاالمیہ صالح قیادت کافقدان ہے۔میاں مقصوداحمد نے مزید کہاکہ تمام ریاستی اداروں کو اپنی آئینی وقانونی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔عدالتی فیصلوں کااحترام کیاجانا چاہئے۔میں نہ مانوں کی پالیسی ملک وقوم کے لیے تباہ کن ہوگی۔

 

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location