You are here:    Home      Urdu News      وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں

وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں

May 8, 2018
Published in Urdu News
Comments are off for this post.

لاہور:متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔بھارتی فوج کے ہاتھوں پروفیسر سمیت11افراد کی شہادت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔بھارت نے گیارہ افراد کو شہید اور 70افراد کو زخمی کرکے یہ پیغام دیاہے کہ اسے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سمیت کسی کی کوئی پرواہ نہیں۔ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم وبربریت کی انتہاکرچکا ہے۔اس کی روک تھام کے لیے عالمی برادری کو اپنا مثبت کردار اداکرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے22کروڑعوام کشمیرکو اپنی شہ رگ سمجھتے ہیں اور کشمیری بھائیوں کی ہرممکن سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔دوست ممالک کو اعتماد میں لیتے ہوئے حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کواجاگر کرے اورہندوستان کے گھناؤنے چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے عالمی سطح پر منظم انداز میں حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ پوری مقبوضہ وادی میں کشمیری مسلمان انڈین آرمی کی پُرتشدد کارروائیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔دنیا کو کشمیریوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو پُرامن طریقے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔دریں اثنامیاں مقصوداحمد نے وزیر داخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس افسوس ناک واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور پوشیدہ اصل محرکات کو سامنے لایاجائے۔ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچاناضروری ہے۔ایسے وقت میں جب ملک میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں صورتحا ل کو کشیدہ کرنے کی کوشش تشویش ناک امر ہے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کچھ قوتیں انتخابات کے انعقاد میں رخنہ ڈالناچاہتی ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے لاء اینڈ آرڈرکی صورتحال کو بہتر کریں تاکہ عام انتخابات کے حوالے سے ملکی فضاپُرامن ر ہے۔پاکستان اس وقت نازک دور سے گزررہا ہے۔ہم سب کو مل کر دشمن قوتوں کامقابلہ کرنا ہوگا۔ 

Comments are closed.

Our Mission

Jamaat views regarding the three terms ‘Al-Deen’, Divine Order’, and ‘Islamic Way of Life’ as synonyms.

Our mission of ‘Establishment of Deen’ does not mean establishing some part of it, rather establishing it in its entirety, in individual and collective life, and whether it pertains to prayers or fasting, haj or zakat, socio-economic or political issues of the life.

It is incumbent upon a believer to strive for establishing Islam in its entirety without discretion and division, and believer’s real objective is to attain Allah’s pleasure and success in the this world and hereafter, this cannot be realized without trying to establish Allah’s Deen in this world.

Contact Information

Head Office, Jamaat E Islami Punjab
Mansoora, Multan Road Lahore.

Email: info@punjabjamaat.org.pk

Phone: +92 42 35252177, +92 42 35437990-1

Fax: +92 42 35427685




Facebook   |   Twitter   |   Google Plus

Our Location